بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت ،عمران خان کھل کر سامنے آگئے، دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 11  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہاکہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو سے اتحاد کا مطلب آصف زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 سینیٹرزکے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، مولانا سمیع الحق ہمارے اتحادی ہیں، اضافی ووٹ ان کودے سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ایک شخص نے سینیٹ ٹکٹ کیلئے 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے صدر نواز شریف اور آصف زرداری اربوں ڈالر واپس لے آئیں تو ان کی توبہ قبول ہے۔انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت آتے ہی ن لیگ کے متعدد لوگ ساتھ چھوڑ دیں گے، لگ یہی رہا ہے کہ عام انتخابات وقت پرہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چیئرمین سینیٹ کی نشست کیلئے پیسے لگا رہی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو موجودہ حکومت نے خود باہر بھیجا۔ عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہاکہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آجائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ سیاست میں بعض اوقات دل بڑا کرنا پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…