اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کے بعد ن لیگ کے دوسرے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی چھٹی،فیصلے کی گھڑی آگئی 

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ،سپریم کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق شیخ رشید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے ، چیف جسٹس نے اپنی سربراہی میں کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا ہے جو بارہ فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

شیخ رشید احمد خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی درخواست میں ایل این جی معاہد کو کالعدم اور شاہد خاقانا عباسی کو بدیانت قرار دے کر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی شیخ رشید نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ا یل این جی کے معاہدہ میں قوانین کو مد نظر نہیں رکھا گیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایل این جی معاہدہ میں سپریم کورٹ کی ہدایات کو مد نظر نہیں رکھا،معاہدہ کے تحت ایک نجی کمپنی کو یومیہ 27ملین ادا کرنے ہونگے،،سوئی سدرن کے ایم ڈی کو رینٹل معاہدہ کرنے کے لیئے اس وقت کے وزیر پٹرولیم پر دباؤ ڈالا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی خریداری کے لیئے شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او پر بھی دباؤ ڈالا گیا اور انکار پر نیا ایم ڈی شاہد اسلام کا تقرر کیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی معاہدہ کے ذریعہ پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ، قطری کمپنی پاکستان کو ایل این جی 2015 سے سپلائی کر رہی ہے ،پی ایس او ویب سائٹ پر جاری معاہدہ پر عمل درآمد 8 فروری 2016 سے ہوا، درخواست سوال اٹھتا ہے جون 2015 سے جنوری 2016 تک قیمتیں کیا تھیں، درخواست معاہدہ کے بغیر ایل این جی کی برآمد خلاف قانون ہے، خلاف قانون سپلائی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایمانداری پر شوق و شبہات پیدا ہوتے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی منصوبوں کے ٹھیکے جاری کرتے وقت شفافیت ضروری ہے، عدالت اس معاملے کو بنیادی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سماعت کے لیئے مقرر کرے،

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بدیانت قرار دے کر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نا اہل کیا جائے اور معاہدہ کے ذریعہ لوٹی ہوئی رقم اور بناے گئے اثاثے ضبط کیے جائیں ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اہل اور ایماندار شخص کو چیرمین اوگرا تعینات کرے اور چیرمیں نیب کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے ۔ سپریم کورٹ ک جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید احمد کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت بارہ فروری کو کرے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…