اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سیاسی تجزیہ کار رانا مبشر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی 30 جولائی 2016 ء کو ساڑھے آٹھ بجے منسٹرز انکلیو میں شادی ہوئی تھی اور اس شادی کے موقع پر ڈار ہاؤس کے دو ملازم مشتاق اور عمران بھی وہاں پر موجود تھے، رانا مبشر نے کہا کہ اسحاق ڈار
نے یہ شادی قائم کیوں نہیں رکھی، اس بات کی وضاحت تو اسحاق ڈار کو ہی کرنا چاہیے کہ انہوں ماروی میمن کو کیوں چھوڑ دیا، آخر کیا وجوہات تھیں کہ وہ انہیں چھوڑنے پر مجبور ہو گئے، رانا مبشر نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر صاحبہ نے اسحاق ڈار پر زور دیا کہ وہ ماروی میمن کو چھوڑ دیں یا کوئی اور بات تھی اس کی وضاحت اسحاق ڈار کی طرف سے نہیں کی گئی۔