پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مردان میں قتل ہونے والی چار سالہ بچی اسماء کے قاتل کا اعتراف جرم،کیس ریپ کا نہیں تشدد کا تھا،کیوں قتل کیا؟افسوسناک انکشافات

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ مردان کے علاقے گجر گڑھی میں قتل ہونے والی چار سالہ بچی اسماء کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ،کیس ریپ کا نہیں جنسی تشدد کا تھا ،ملزم نے شور شرابے کرنے پر بچی کو قتل کیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے سنٹرل پولیس لائن میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ اسما قتل کیس میں گرفتار پندرہ سالہ ملزم محمد نبی نے اعتراف جرم کرلیا،

چار سالہ ننھی اسما کے قتل کیس کو پچیس روزمیں حل کیا۔آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم محمد نبی اسما کا پڑوسی ہے ملزم کے دوسرے ساتھی عبد القادر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،ان کا کہنا تھاکہ بچی پر جنسی تشدد کی کوشش کی گئی تاہم بچی نے شور مچایا جس پر ملزمان نے اسے گلا دبا کرقتل کردیا۔بچی کی گردن پر لگے خون اور ڈی این اے کی مدد سے ملزم تک پہنچے میں کامیاب ہوئے۔آئی جی صالح الدین محسود کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس صرف ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پولیس ہے اور دہشت گردی کے خلاف بھی فرنٹ لائن پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس میں اہلخانہ نے پولیس پراعتماد کیا عاصمہ کے کیس میں بھی دو ملزمان گرفتار ہیں جب کہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔آر پی او مردان کا کہنا تھا کہ اسماء قتل کیس میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے بچی کی گردن پر انگلیوں کے نشان تھے،ملزم بچی کو کھیت میں لے گیا، بچی چیخی تو گلا دبانے کی کوشش کی سے موت واقع ہوئی ،آر پی او کا کہنا تھا کہ ملزم ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا اور شادی کی تقریب میں آیا تھا،بچی کی لاش کھیتوں سے ملی۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ مردان کے علاقے گجر گڑھی میں قتل ہونے والی چار سالہ بچی اسماء کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ،کیس ریپ کا نہیں جنسی تشدد کا تھا ،ملزم نے شور شرابے کرنے پر بچی کو قتل کیا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…