پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے قاتل کو سرعام چوک میں پھانسی، شہبازشریف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے قومی اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار دراصل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی رویوں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ پیر کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج کا دن کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کا حقیقی موقع فراہم کرتاہے۔

پوری قوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار دراصل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی رویوں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے قومی اور انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، کشمیر ڈے کے موقع پر پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔قبل ازیں خادم اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کسی قانون کے تحت اجازت دے توقصور واقعے میں ملوث مجرم کو لاہور یا قصور میں کسی چوک پر سرِ عام پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔قصور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے خادم اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریپ کی شکار بچیوں کے والدین سے نظریں نہیں ملاسکتا تھا، ریپ کی شکار بچیوں کے والدین سے معافی بھی مانگی۔ان کاکہنا تھا کہ ’میں نے متاثرہ خاندانوں کو بتایا کہ میں اس واقعے کے بعد کتنی تکلیف میں ہوں، آپ کی بچیوں کو تو واپس نہیں لاسکتا، لیکن انہیں انصاف ملے گا‘۔ان نے کہا کہ متاثرین سے گزارش کی کہ جس کسی ذمہ دار نے کو تاہی کی کمیٹی میں جا کر بتائیں کہ کس نے اپنا کام ٹھیک کیا اور کس نے اس میں کوتاہی برتی۔‎



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…