بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

برطانیہ سمیت یورپ بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں،بھارتی فوج کے خلاف نعرے

datetime 5  فروری‬‮  2018 |

لندن/برسلز(این این آئی)آزادی کی جدوجہد میں کشمیری تنہا نہیں، ان سے یک جہتی کے لیے برطانیہ، برسلز اور دیگر یورپی ملکوں میں مظاہرے، ریلیاں اور دیگر پروگرام منعقد کیئے گئے ،ظلم کی چکی میں پسنے والے کشمیریوں کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا ۔یورپی دارالحکومت برسلز میں وزیراعظم کی رہائش گاہ اور امریکی سفارتخانے کے سامنے مرکزی شاہراہ پر سخت سردی کے باوجود مظاہرین اکٹھے ہوئے،

بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف نعروں کے ذریعے سڑک پر آنے جانے والوں کو مقبوضہ وادی کے حالات کی طرف متوجہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مظلومین کشمیر سے یک جہتی کا یہ سلسلہ کسی ایک ملک یا شہر تک محدود نہیں، برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انسانی زنجیر بناکر کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ ہونیکا پیغام دیا گیا، آکسفورڈ میں بھی بھرپور انداز میں آواز احتجاج بلند کی گئی ۔یورپی دارالحکومت برسلز میں وزیراعظم کی رہائش گاہ اور امریکی سفارتخانے کے سامنے مرکزی شاہراہ پر سخت سردی کے باوجود مظاہرین اکٹھے ہوئے، بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف نعروں کے ذریعے سڑک پر آنے جانے والوں کو مقبوضہ وادی کے حالات کی طرف متوجہ کیا گیا۔جرمن دارالحکومت برلن میں فرینڈآف کشمیر نے مظاہرہ کیا اور پمفلٹ بانٹ کر کشمیر قابض فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو آشکار کیا۔مظاہرین نے اس امید کا اظہار کیا کہ 70سال سے بھارت کا جبراورطاقت کے بل بوتے پرکشمیر پر تسلط جلد ختم ہوگااور آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…