پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول ’’بھٹو ‘‘نہیں ’’زرداری ‘‘ہیں، بھٹو ہوتے تو اپنی والدہ کے قاتلوں کو ۔۔۔! تحریک انصاف کے رہنما لیاقت علی جتوئی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دادو(مانیٹرنگ ڈیسک) دادو ڈسٹرکٹ میں میہڑ کے قریب گاؤں سوجھرو میروانی میں پاکستان تحریک انصاف کا شمولیتی جلسہ جلسے میں مختلف برادریوں جن میں لاشاری ، سومرا ، منگنھار ، چانڈیا ، ڈیپر ، سماں ، تیونہ اور دیگر برادریاں تحریک انصاف میں شامل شمولیتی جلسے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کی شرکت جلسے سے خطاب

اس موقع پر جلسے سے ڈاکٹر غلام عباس مہیسر ، نیاز احمد برڑو ، ایڈووکیٹ ساجد گورڑ ، حاجی علی حیدر لاشاری ، ایڈوکیٹ ذوالفقار کھوکھر ، حافظ غلام حیدر مہیسر ، ایڈووکیٹ شعبان ملاح ، قربان قریشی ، وقار کمانگر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ راؤ انوار کو فرار کرانے میں سندھ حکومت ملوث ہے اور سندھ حکومت کے آشرباد سے راؤ انوار اس طرح کے کام کرتے رہے ، ڈاکٹر عاصم حسین سندھ کی ایک سال کا بجٹ ہڑپ کرگیا اور اسے بدلے میں سندھ ہائیر ایجوکیشن کا چیئرمین لگادیا گیا جو کہ سندھ کی عوام کے ساتھ مذاق کے برابر ہے سندھ کے لوگوں کی محبت کو پیپلزپارٹی پئسوں میں تولنا چاہ رہی ہے آصف زرداری اور فریال ٹالپر کے نصیب میں صرف جیل ہی ہے بلاول پہلے بتائیں کے وہ بھٹو ہیں یا زرداری ؟ اگر بھٹو ہوتے تو اپنی والدہ کے قاتلوں کو گرفتار کرواتے بلاول کو خیبرپختونخواہ تو نظر آجاتا ہے مگر سندھ میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی نظر نہیں آتی بلاول کے پی کے کی طرف دیکھنے سے پہلے یہ دیکھیں کے ان کی پھپو کو ایک دہشتگرد نے سونے کے تاج پہنائے تھے بلاول کا انقلاب سندھ کو لوٹنے اور کرپشن پر حاوی ہونے کا انقلاب ہے ، سندھ کی بجیٹ تو عاصم حسین ہڑپ کرگیا بلاول کا انقلاب کہاں سے آئے گا ، پانچ ہزار سال پہلے سندھ کی خوشحالی اور تعمیر موئن جو دڑو سے واضع ہے اور آج کے جدید سندھ میں لاڑکانہ کو دیکھ لیں جو موئن جو دڑو سے بھی بدتر حال میں ہے ،

دادو میں دھاندلی کے ذریعے جیتنے والے امیدواروں نے آج تک اسمبلی میں کوئی بات تک نہیں کی یہاں لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں اور وہاں سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دی جارہی ہے سب کو پتہ ہے کہ انہوں نے گورک ہل ، واٹر اسکیم اور گٹر نالوں کے پئسے بھی ہڑپ کیے ہیں الیکشن میں انہیں عبرتناک شکست دیں گے پیپلزپارٹی کا منشور لوٹنا اور لوگوں کو مروانہ ہی رہ گیا ہے میہڑ میں تین بیگناہ لوگوں کے قتل میں پیپلزپارٹی ملوث ہے ، آصف زرداری نے بینظیر کو قتل کرواکے ان کی سیاست اور دولت پر قبضہ کیا

دادو میں لوگوں نے پوسٹر لگائے کے پیپلزپارٹی کے لوگ ہمارے پاس ووٹ لینے نہ آئیں ہم جیت گئے تھے انہوں نے دھاندلی کی یہ عوام کے نمائندے نہیں زرداری کے چمچے ہیں عوام کے اصل نمائندے ہیں ہمارے رزلٹ پھاڑ پھاڑ کر تھک گئے آخر میں اسے تبدیل کردیا گیا اسپتالوں میں ادویات نہیں لوگ گدھ گاڑیوں پر مریضوں کو لیکر جارہے ہیں دادو کی ہسپتال میں جو میں نے سامان دیا وہ بھی انہوں نے بیچ دیا ان کے احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے ،عمران خان کا پیغام لیکر گلی گلی نکلے ہیں سندھ کو یزید سے نجات دلائیں گے ، عمران خان نے سندھ میں ڈاکو راج کو نکیل ڈال دی ہے ، سندھ کے لوگوں کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…