ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس ،ہیلی کاپٹر معاملے پر عمران خان کیخلاف نیب نوٹس کا خیر مقدم،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت جمعہ کوبنی گالا میں ہوا۔اجلاس میں نیب سے خواجہ آصف کی کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر جلد عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔کور کمیٹی اجلاس میں پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نیب کے نوٹس کا خیر مقدم کیا گیا ۔

اجلاس کے شرکاء کا موقف تھا کہ باقی صوبوں کے ہیلی کاپٹرز اور جہازوں کے استعمال کی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں،عمران خان ایک منٹ کے لیئے بھی کبھی ہیلی کاپٹر ذاتی استعمال میں نہیں لائے،گورنر پختونخوا نے جتنا ہیلی کاپٹر استعمال کیا حکومت کا استعمال اس کے عشر عشیر بھی نہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہپختونخوا حکومت نیب کے ہیلی کاپٹر نوٹس کا جواب دے گی۔اجلاس میں پختونخوا حکومت کے خلاف سوچی سمجھی منظم سازشی مہم کی شدید مذمت کی گئی اور خیبر پختونخوا حکومت اور کے پی کے پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہکوہاٹ اور مردان واقعات کے ذمہ دار جلد گرفتار ہوں گے،پنجاب اور سندھ کے طریقے پر کاغذی کاروائی اور جھوٹے ملزمان کی گرفتاریاں کر کے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ اجلاس میں علی محمد خان کو پختونخوا حکومت کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں 3 کمیٹیز میڈیا کمیٹی، لیگل کمیٹی اور اینٹی کرپشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں نواز شریف کے خلاف مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیااورنواز شریف کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کی مقرر کردہ مدت چھ ماہ میں مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں آئندہ ٹرائل کورٹ میں بھی نواز شریف کے خلاف مقدمات کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سینیٹ کے انتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ پختونخوا سے سینیٹ کے ٹکٹکوں کا فیصلہ کرے گی،سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے ہارس ٹریڈنگ کی شدید مذمت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…