ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

اُڑتے ہدف بھی اب نشانے پر آگئے،پاکستان کااپنا جدید ترین میزائل کاجے ایف 17تھنڈرکے ذریعے کامیاب تجربہ،زبردست تفصیلات منظر عام پر، قوم کو مبارکباد‎

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے میزائل فائر کرکے فضا میں موجود ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جے ایف 17 تھنڈرنے کم رفتارسے پروازکرنے والے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق

سونمیانی فائرنگ رینج پر جے ایف 17 تھنڈر نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا، میزائل فائر کرنے کے کامیاب مظاہرہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان بھی موجود تھے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یہ کامیاب مظاہرہ مختلف رفتار سے پروازکرنے والے اہداف کو ڈھونڈ کر تباہ کرنے کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کیا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، انہوں نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں غیر معمولی سنگ میل عبور کرنے کی طاقت عطا فرمائی، جدید ہتھیاروں کا کامیاب مظاہرہ اس طیارے کی صلاحیتوں کا مظہر ہے،نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاک فضائیہ کے 6 لڑاکا اسکواڈرن پہلے ہی فخر پاکستان جے ایف۔17 تھنڈر طیاروں سے لیس کیے جاچکے ہیں۔  جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے میزائل فائر کرکے فضا میں موجود ہدف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جے ایف 17 تھنڈرنے کم رفتارسے پروازکرنے والے ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سونمیانی فائرنگ رینج پر جے ایف 17 تھنڈر نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو فائر کرکے ہدف کو ٹھیک نشانہ لگا کر تباہ کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…