ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

نیب نے عمران خان کی طرف سے کے پی کے حکومت کے دو سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کر نے کا نوٹس لے لیا

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے خیبرپختونخواہ حکومت کے دوسرکاری ہیلی کاپٹرز ایم آئی 17 اور ایکیوریل ہیلی کاپٹرز پر رپورٹ کے مطابق تقریبا74 گھنٹے سرکاری ہیلی کاپٹرز کو غیر سرکاری دوروں کیلئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کرنے اور مبینہ طور پر وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے اختیارات کے ناجائز استعمال کا

نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواہ نیب کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹرپر52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطا فی گھنٹہ 28 ہزار کے حساب سے 74 گھنٹوں کا 21 لاکھ 7 ہزار اور 181 روپے کے اخراجات کا دستاویزات میں تذکرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اگر پرائیویٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز منگواتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختواہ کے پرنسپل ایڈوائزر برائے ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ ایوی ایشن کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹرز پر فی گھنٹہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے خرچ آتا ہے اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ فی گھنٹہ کے حساب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے 74 گھنٹے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال کا کل خرچہ ایک کروڑ 11 لاکھ بنتا ہے مگر اس کے برعکس دستاویزات میں 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے کا تذکرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین نے ایم آئی ہیلی کاپٹر پر بنی گالا سے کوہاٹ ،پشاور، مردان ، بٹگرام ،دیر اور کمراٹ کے غیر سرکاری دورے کئے

جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر میں بنی گالا سے پشاور، کوہاٹ ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال ، سوات اور نوشہرہ کے غیر سرکاری دورے کئے۔چیئر مین نیب نے ڈی جی نیب کے پی کو ہدایت کی ہے کہ انکوائری کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ کیا قانون کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا سرکاری ہیلی کاپٹر جیسے حساس اثاثہ کو کسی غیر سرکاری استعمال کیلئے دینے کے مجاز تھے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو کس حیثیت میں یہ ہیلی کاپٹرز دیئے گئے اور اس کے علاوہ کسی اور کو غیر سرکاری استعمال کیلئے متعلقہ ہیلی کاپٹرز دیئے گئے یا چگونہ ۔ کیا وزیراعلی خیبرپختواہ نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ نیب نے اس انکوائری کا آغاز اس لئے کیا تاکہ سرکاری ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال پر پابندی عائد کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…