ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

کوہاٹ میں قتل کی جانیوالی عاصمہ کا قتل اور اس کا باپ تحریک انصاف سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ کس اہم ترین سیاسی جماعت کا عہدیدار ہے؟ باتیں کچھ ہوتی رہیں اور حقیقت کچھ اور ہی نکل آئی، حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2018 |

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قاتل پی ٹی آئی کے عہدیدار کا بھتیجا نہیں ہے، تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کو رشتے کے انکار پر قتل کرنے والا ملزم مجاہد مفرور ہے۔ طالبہ نے مرتے وقت قاتل کا نام بتا دیا، اس کے بعد اس قاتل کو تحریک انصاف کے اہم عہدیدار کا بھتیجا کہا گیا اور بتایا گیا کہ وہ سعودی عرب فرار ہو چکا ہے،

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل 2 روز سے یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ قاتل تحریک انصاف کے عہدیدار کا بھتیجا ہے لیکن وہ یہ بات نہیں بتاتے کہ قاتل کا باپ عوامی نیشنل پارٹی کا سینئر عہدیدار ہے اور قاتل مجاہد خود اے این پی کا فعال رکن ہے اور قتل کی جانے والی عاصمہ اسی تحریک انصاف کے عہدیدار کی بھتیجی ہے۔ فیاض الحسن نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ خبیث قاتل نے تین بجے عاصمہ کو قتل کیا اور خود 9 بجے سعودی عرب روانہ ہوگیا، انہوں نے کہا کہخیبرپختونخوا پولیس انٹرپول سے رابطہ کرکے اسے واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس کا نتیجہ ضرور نکلے گا اور قاتل کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن نے کہا کہ اس معاملے پر پروپیگنڈہ انتہائی شرمناک ہے کیونکہ قاتل کو تحریک انصاف کے عہدیدار کا بھتیجا کہا جا رہا ہے حالانکہ قاتل اے این پی کا سرگرم رکن ہے اور اس کا باپ اے این پی کا سینئر عہدیدار ہے۔  میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کو رشتے کے انکار پر قتل کرنے والا ملزم مجاہد مفرور ہے۔ طالبہ نے مرتے وقت قاتل کا نام بتا دیا، اس کے بعد اس قاتل کو تحریک انصاف کے اہم عہدیدار کا بھتیجا کہا گیا اور بتایا گیا کہ وہ سعودی عرب فرار ہو چکا ہے  قاتل کا باپ عوامی نیشنل پارٹی کا سینئر عہدیدار ہے اور قاتل مجاہد خود اے این پی کا فعال رکن ہے اور قتل کی جانے والی عاصمہ اسی تحریک انصاف کے عہدیدار کی بھتیجی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…