منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

غلطی پر بہت بڑا پچھتاوا ہے ، 3 بہنیں اور 2 بھائی ہیں، کمسن بچوں کی فحش ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار الیکٹریکل انجینئر تیمور کا انٹرویو، شرمناک انکشافات،چھوٹے بچوں کے تمام والدین کو بڑی نصیحت کردی

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین حکومت کی شکایت پر کمسن بچوں کی فحش ویڈیوز دیکھنے اور اسے دوسرے گروپوں میں شیئر کرنے کے جرم میں گرفتار جھنگ کے رہائشی الیکٹریکل انجینئر تیمور سے دوران ریمانڈ آن لائن نے انٹرویو کیا جس کے جواب میں ملزم تیمور نے بتایا کہ اس نے 2016ء میں لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل میں ڈگری حاصل کی اور ملازمت اختیار کر لی اسے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ذریعہ فحش ویڈیوز دیکھنے کی لت پڑ گئی اور پھر یہ عادت روز بروز بڑھتی گئی،

اس نے لیپ ٹاپ کے ذریعے دنیا بھر کی سائٹس وزٹ کرنا شروع کر دیں اور اس طرح وہ مختلف گروپوں کا ممبر بن کر ان کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے لگا، عرصہ دو سال میں مختلف گروپوں سے شیئر کرنے کے دوران اسے کم عمر کم سن بچیوں کی ویڈیوز میں دلچسپی بڑھنے لگی، اس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس نے آج تک کبھی کسی لڑکے یا لڑکی کے ساتھ شرارتاً بھی تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، اس پورے عرصہ میں اسے کبھی کسی نے اس سے قبل پوچھا تک نہیں تھا اور نہ ہی اس نے کسی قسم کی خود ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی ہیں، اس نے بتایا کہ اس کی 3 بہنیں اور 2 بھائی ہیں جن میں 2 بہنوں کی شادیاں ہو چکی ہیں، اس کے والد ایک معمولی سرکاری ملازمت کرتے تھے، اس نے اپنے جرم کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اس سے سرزد ہونے والی غلطی پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کبھی سوچا تک نہیں تھا کہ اس کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے، اسے اپنی غلطی پر بہت بڑا پچھتاوا ہے اس لئے کہ پکڑ جانے کے بعد اس کی جس قدر خاندان اور معاشرے میں تذلیل ہوئی ہے وہ اس بوجھ کو زندگی بھر برداشت نہیں کر سکے گا، اس نے کہا کہ اس کا جی چاہتا ہے کہ وہ معاشرے میں لوگوں کو اپنا منہ دکھانے کی بجائے اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرے، اس نے چھوٹے بچے بچیوں کے والدین کو نصیحتاً کہا کہ میں نے پریکٹیکل کسی لڑکے لڑکی سے کوئی زیادتی نہیں کی مگر اس گناہ کی کتنی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے وہ میں ہی جانتا ہوں۔

خدارا اپنے بچوں کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ سے بچاؤ اگرچہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ معلومات کا خزانہ ہے مگر اس کے ساتھ اس میں منفی مواد بھی بھرا پڑا ہے، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو لیونگ روم میں رکھ کر استعمال کی اجازت دی جائے اور بچے پر کڑی نظر رکھی جائے کہ وہ کیا ڈاؤن لوڈ کر رہا ہے اور کتنا جی بی استعمال کر رہا ہے، اس نے کہا کہ مجھ سے غلطی نہیں غلطان ہوا ہے اور مجھے اندازہ نہیں ہے میں سزا بھگتنے کے بعد بھی کیسی زندگی بسر کر سکوں گا، ملزم کے خلاف درج مقدمہ اور اسے ہونے والی ممکنہ سزا کے حوالہ سے آن لائن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کردار خالد انیس نے بتایا کہ ملزم کو نیشنل اور انٹرنیشنل قوانین کے مطابق 7 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم تیمور اس وقت 4 روزہ ریمانڈ پر ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے ضرورت پڑنے پر اس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تفتیش کے بعد اختیارات عدالت کے پاس ہیں وہ جو چاہیے سزا دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…