ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

زینب قتل کیس کے بارے میں ابہام پیدا کرنا تفتیش پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے‘ شہباز شریف نے انتباہ کردیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں کابینہ کی سب کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ قصور میں سوفیصد حقائق پر مبنی انوسٹی گیشن یقینی بنائی جائے گی۔جے آئی ٹی پروفیشنل انداز میں تفتیش کر رہی ہے۔جے آئی ٹی کی تفتیش میں غلطی اور کوتاہی کا احتمال ہرگز نہیں ہونا چاہیئے۔

تفتیش میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔قصور میں زینب کیساتھ ظلم پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کے سدباب کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنی سماجی ذمہ داری ادا کرے۔اگر کسی کے پاس زینب قتل کیس کے بارے میں شواہد موجود ہیں تو جے آئی ٹی سے رابطہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، قاتل کو انجام تک پہنچانے کے لئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ زینب قتل کیس کے بارے میں ابہام پیدا کرنا تفتیش پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے اورزینب قتل کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا اپنی سماجی ذمہ داری ادا کرے۔ملزم کی گرفتاری تحقیقاتی ٹیموں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔معصوم زینب کیساتھ ہونیوالے ظلم اور زیادتی نے پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کر دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کیس کی تحقیقات کیلئے سٹیٹ بینک، نادرا اور دیگر اداروں کے ریکارڈ سے مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مردان کی عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے، اس پر ہونیوالے ظلم پر بے حد رنجیدہ ہیں۔فرانزک لیب ریکارڈ میں عاصمہ کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو چکا ہے، مزید تعاون کیلئے بھی تیار ہیں۔ صوبائی وزیر کرنل (ر) سردار ایوب گادھی، ترجما ن حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت جبکہ صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ اٹک سے اور سٹیٹ بینک آف پنجاب کے ڈائریکٹر بینکنگ پالیسیز اینڈ ریگولیشن ڈپارٹمنٹ اختر جاوید ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…