جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

انتظار احمد اور نقیب اللہ کے بعد کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ،شارع فیصل پر مقابلے میں ڈاکو صرف زخمی ،پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو مارڈالاگیا

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انتظار احمد اور نقیب اللہ کے بعد کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ، شارع فیصل پر مقابلے میں ڈاکو صرف زخمی ہوئے، عام شہری مارا گیا۔مقصود کی بہنوں کا کہنا ہے کہ دونوں مجرم زندہ ہیں ، اکلوتے بھائی کو مارڈالا، ایس ایچ او علی حسن مقتول مقصود کے بارے میں متضاد باتیں کرتے رہے، پہلے کہا کہ مقصود ڈاکوؤں کا ساتھی تھا ، بعد میں کہا رکشہ ہائی جیک ہوا تھا۔پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو کیوں مارا گیا اور اصل ڈاکو زندہ کیسے بچ گئے،

کراچی کے جناح اسپتال میں ستائیس سالہ مقصود کی بہنیں یہی جواب تلاش کرتی رہیں ۔درزی کا کام کرنے والا مقصود شارع فیصل پر پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا جس میں دو اصل ڈاکو زندہ رہے، ایک فرار ہوا اور ڈاکووں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے والے رکشے میں سوار شہری گولیوں کا نشانہ بن گیا ۔واقعے کے بارے میں ایس ایچ او شارع فیصل علی حسن نے پہلے مقتول مقصود کو ڈاکووں کا ساتھی قرار دیا مگر بات بنائے نہ بننا شاید اسے ہی کہتے ہیں کہ اگلے ہی جملے میں ایس او شارع فیصل یہ کہہ گئے کہ جس رکشے میں مقصود سوار تھا وہ تو ڈاکووں نے ہائی جیک کر لیا تھا۔اکلوتے جوان بھائی کی میت دیکھ کر غم سے نڈھال بہنوں نے اپنی بے بسی کا اظہار مقصود کی موت کا سبب بننے والے ڈاکوؤں پر غصہ اتار کر کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ چند دنوں میں کئی وارداتیں کی تھیں ۔شارع فیصل پولیس مقابلے میں جاں بحق مقصود کی 25 دن بعد شادی تھی، مقصود کی بہن کا کہنا ہے کہ میت لینے پہنچے تو ایس ایچ او نے کہا کہ تمہارا بھائی ڈاکو تھا ، پولیس نے پہلے دہشت گرد کہا ، پھر ڈاکو کہا اور اب کہا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔مقصود کی بہنوں نے کہاکہ ان کا بھائی ڈاکو نہیں تھا ، درزی کا کام کرتا تھا ۔مقصود کے ساتھ رکشے میں سوار مسافرنے بتایاکہ دو آدمیوں نے رکشا روکا ، وہ چیخ رہے تھے کہ والد بیمار ہیں، پھر فائرنگ کی آوازیں آئیں اور رکشا الٹ گیا۔مسافرنے کہاکہ اس نے چیخ کر پولیس کو بتایا کہ وہ مسافر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…