اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

بینظیرقتل کیس ،عدالت نے بڑا حکم سنا دیا ،سابق جنرل پرویز مشرف ہکا بکا

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

راولپنڈی (اے این این ) بے نظیر قتل کیس میں نامزد اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہونے والی گزشتہ سماعت میں عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف کے ضامنوں نذیراحمد

اور ممتاز حسین کو آخری مہلت دی تھی کہ وہ اشتہاری ملزم کی جائیداد کی تفصیلات پیش کریں ورنہ ضامنوں کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی زرِ ضمانت ضبط کرلی جائے گی جب کہ عدالت نے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کیا تھا۔ہفتہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بے نظیرقتل کیس میں نامزد اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق معاملے کا ازسرِ نو جائزہ لیا اور ملزم کی املاک کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت کے 10 ، 10 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے پرویز مشرف کے اشتہاری ہونے کے بعد یہ رقم بحق سرکاری ضبط کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…