جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

نیب کو اسحاق ڈار کے اعتراضات کا جواب داخل کرانے کی آخری مہلت

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) احتساب عدالت نے نیب کواسحاق ڈارکی جانب سے دائراعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا

کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈارکی پٹیشن خارج کردی ہے جس پرجج محمد بشیرنے استفسارکیا کہ عدالتی کارروائی پر جو حکم امتناعی تھا اس کا کیا بنا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈارکی مرکزی پٹیشن ہی خارج ہوگئی ہے اور28 میں سے 10 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔عدالت نے نیب کواسحاق ڈارکی جانب سے دائراعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرزیادہ سے زیادہ گواہوں کو بلانے کا حکم دیا اورسماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔ اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کے بیانات 22 جنوری کوریکارڈ کئے جائیں گے جبکہ ہجویری ٹرسٹ کے بینک اکاؤنٹس غیرمنجمد کرنے کی درخواست کی سماعت 24جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد احتساب عدالت نے ریفرنس پر کارروائی روک دی تھی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا جب کہ سابق وزیر خزانہ کے خلاف عدالتی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…