ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پرویزرشید کے چوہدری نثار کو ن لیگ سے نکالنے کے بیان کے ردعمل میں چوہدری نثار مشتعل،پرویزرشیدکے ’’کرتوت‘‘ سامنے لے آئے ،دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پرویزرشید کے چوہدری نثار کو ن لیگ سے نکالنے کے بیان کے ردعمل میں چوہدری نثار مشتعل،پرویزرشیدکے ’’کرتوت‘‘ سامنے لے آئے ،دھماکہ خیز اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے کسی کو خوش کرنے کیلئے مجھے برطرف کرایا، ہمیشہ اہم مواقعوں پر گمراہ کن بیانات دئیے، پارٹی کو کہوں گا کہ چوہدری نثار کا فیصلہ کر لے، ن لیگ کے رہنما پرویز رشید نے چوہدری نثار پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے چوہدری نثار پر سنگین الزاماتعائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ کمزور لمحوں کافائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی کو نقصان پہنچایا ان کے گمراہ کن بیانات نے پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ چوہدری نثار نے کسی کو خوش کرنے کیلئے مجھے برطرف کرایا۔ پرویز رشید کا اشارہ ڈان لیکس سکینڈل میں اپنی برطرفی کی جانب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کئی قیادت کو کہوں گا اب چوہدری نثار کا فیصلہ کر لے۔پرویزرشید کے بیان کے ردعمل میں چوہدری نثار شدید مشتعل ہوگئے ، اپنے ردعمل میں چوہدری نثار نے پرویزرشید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسلر کا الیکشن نہ لڑنے والا پارٹی کا بڑا بن بیٹھا ہے، انہوں نے کہاکہ کسی کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا میں ضروری نہیں سمجھتا لیکن وزیراعظم اور نوازشریف سے درخواست کرتاہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیں تاکہ اس کے (پرویزرشید) کے ’’کرتوت‘‘ سامنے آجائیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…