منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

سب سے بڑی اور دھماکہ خیز ڈیل،آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی کنٹینر پر ،ایسا اعلان کردیاگیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،آئندہ انتخابات میں کیا ہوگا؟گیم اچانک ہی پلٹ گئی

datetime 14  جنوری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لئے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اوراگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں،آج پیر کے روز سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔پارٹی اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلے

کے مطابق پیپلز پارٹی 17جنوری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ہمارا احتجاج سیاسی ایجنڈے کے لئے نہیں ،ہم آئین اور قانون کو ماننے والے لوگ ہیں لیکن یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ماننے والے نہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کریں گے،ہم اپنے احتجاج میں پنجاب کے حکمرانوں کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 17جنوری کو احتجاج کا پہلا روز ہے تاہم آج پیر کے روز سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی اتحاد کی طرف پیشرف نہیں ، اس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلاناہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب بھی احتجاج کیا جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کیا ۔ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے ہیں ،ہمار ا احتجاج پرامن ہوگا لیکن اگرطاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا او رجواب دینا چاہتے ہیں ۔ ہمارا ان سے جب بھی پالا پڑا ہے ہم نے انہیں سبق سکھایا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری اور عمران خان کے ایک کنٹینر پر ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں الگ الگ کنٹینر نہیں ہوں گے بلکہ ایک کنٹینر او رایک اسٹیج ہوگا ۔  پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف دلانے کے لئے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اوراگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو مقابلہ کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…