جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بھینسوں کے انجکشن کے معاملات بھی عدلیہ نے دیکھنے ہیں تو کیا حکمران صرف حرام خوری کے لیے ہیں؟حکومت کیخلاف آخری راؤنڈ شروع،طاہرالقادری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرا لقادری نے کہا ہے کہ 17جنوری سے احتجاج کے آخری راؤنڈ کا آغاز ہورہا ہے ، سسٹم نام کی کوئی چیز ہوتی تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل پھندوں پر جھول چکے ہوتے، چیف جسٹس نے چشم کشا حقائق سے پردہ اٹھایا ، ڈیڑھ سو سال پرانے قوانین سے پاکستان نہیں چل سکتا، 1860کے قانونی ڈھانچے کو لوٹ مار کے کھلے مواقع ملنے کے سبب مکمل ختم نہیں کیا گیا۔

وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سینئر راہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 3 دہائیوں سے سسٹم کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کر رہے ہیں خوشی ہے کہ اب اس ملک کے ذمہ دار لوگ بھی استحصالی رویوں کے خلاف کھل کر بو ل رہے ہیں،دعا ہے ملک اور قوم کی استحصالی نظام اور قوانین سے جلد سے جلد جان چھوٹ جائے، پارلیمنٹ نے اپنے حصے کا کام کیا ہوتا اور افراد کی بجائے اداروں کو مضبوط بنایا گیا ہوتا تو آج ملک افراتفری کا شکار نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بھینسوں کے انجکشن مضر صحت پانی، ناقص خوراک، تعلیم اور ہسپتالوں کے معمول کے مسائل عدالتوں نے حل کرنے ہیں تو کیا حکمران صرف حرام خوری کے لیے ہیں؟ جب حکومتیں، اسمبلیاں اپنے حصے کا کام نہیں کریں گی تو پھر یہ کام کوئی تو کرنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہوں یا شہباز شریف دونوں جمہوریت کے قائل نہیں،وہ کاروبار کے عالمگیر فروغ کے لیے سیاست میں آئے، وہ جس مقصد کے لیے آئے تھے وہ کام انہوں نے ہر روز کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو استحصالی نظام اور کرپٹ اشرافیہ کو نکالنا ہوگا، حکومت کے خاتمے کا مطلب ہرگز جمہوریت کا خاتمہ نہیں ہوگا،اس کا مطلب لوٹ مار اور بادشاہی نظام کا خاتمہ ہوگا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 17جنوری کے احتجاج کے لیے عوامی تحریک پوری طرح تیار ہے ،تمام جماعتیں شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کے لیے ایک پیج اور سٹیج پر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 17جنوری کے احتجاج کی حیثیت گلدستہ کی ہوگی، تمام جماعتوں کے کارکن، عہدیدار ایک دوسرے کو عزت و احترام دیں، اعلیٰ اخلا ق کا مظاہرہ کریں، کسی ایک پھول کی ٹہنی سے دوسرے پھول کی ٹہنی کو ضرب نہ آئے، انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے اقتدار کا خاتمہ مہینوں نہیں دنوں کی بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…