جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

ہمیں دھوکہ دیاگیا،آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے امریکی جنرل جوزف اور امریکی سینیٹر کو کھری کھری سنادیں،دوٹوک اعلان

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

راولپنڈی(این این آئی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی مالی امداد کے بغیر اپنے قومی مفاد کے مطابق انسداد دہشتگردی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور دیگر سٹیک ہولڈر کے ساتھ اس جنگ کو منتطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم رہیں گے،پوری پاکستانی قوم کئی دہائیوں کے تعاون کے باوجود حالیہ امریکی بیانات کی وجہ سے سمجھتی ہے کہ ہمیں دھوکہ دیا گیا ،پاکستان نے خطے میں بڑی طاقتوں کی لڑائی کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھایا ہے،

پاکستان افغان شہریوں کی پاکستان میں سرگرمیوں پر امریکی تشویش سے پوری طرح آگاہ ہے،آپریشن رد الفساد کے ذریعے پہلے ہی ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کی بچی کچھی صلاحیت ختم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کیلئے افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل اور ایک امریکی سینیٹر نے رواں ہفتے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل جوزف ایل ووٹل نے آرمی چیف کو سیکیورٹی تعاون اور اتحادی سپورٹ فنڈ کے حوالے سے امریکی فیصلے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے اور اسے امید ہے کہ حالیہ مشکل صورتحال ایک عارضی مرحلہ ہے ۔ انہوں نے آرمی چیف کو بتایا کہ امریکہ پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی پر غور نہیں کر رہا بلکہ افغان باشندوں سے نمٹنے کیلئے تعاون کا خواہاں ہے جو امریکی نکتہ نظر سے پاکستانی سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ نکتہ نظر واشنگٹن میں پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کئی دہائیوں کے تعاون کے باوجود حالیہ امریکی بیانات کی وجہ سے سمجھتی ہے کہ ہمیں دھوکہ دیا گیااور پوری قوم کی طرف سے متفقہ نکتہ نظر سے ایسے ہی جذبات سامنے آئے ہیں ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی مالی امداد کے بغیر اپنے قومی مفاد کے مطابق انسداد دہشتگردی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور دیگر سٹیک ہولڈر کے ساتھ اس جنگ کو منتطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم رہیں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں بڑی طاقتوں کی لڑائی کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان شہریوں کی پاکستان میں سرگرمیوں پر امریکی تشویش سے پوری طرح آگاہ ہے اور ہم آپریشن رد الفساد کے ذریعے پہلے ہی متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کی بچی کچھی صلاحیت کا خاتمہ کیا جا سکے جس کیلئے افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یکطرفہ طور پر بارڈر کنٹرول کو مستحکم کر رہاہے لیکن اگر افغانستان واقعی سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے اندر سے متاثر ہو سکتا ہے تو دو طرفہ بارڈر مینجمنٹ لازمی طور پر کابل کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امداد کی بحالی کا خواہاں نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنے کردار قربانیوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے غیر متزلزل عزم کے باوقار طور پر اعتراف کی توقع رکھتا ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن خطے کے پائیدار امن اور استحکام کی جانب پیشرفت کیلئے واحد راستہ ہے ۔ کمانڈر سینٹ کام جنرل جوزف ایل ووٹل نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے چند حالیہ اقدامات کے موثر ہونے کا اعتراف کیا جن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جا سکے ۔ جنرل جوزف ایل ووٹل نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک تعاون پر مبنی رابطوں سے مستفید ہو نے کے خواہاں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…