جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

قصور میں بچی سے زیادتی و قتل کا واقعہ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا ،معصوم بچی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ منظر عام پر آگئی،لرزہ خیز انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے قصور میں سات سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔بدھ کو چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔7 سالہ زینب کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی تھی جس پرپورا شہر سراپا احتجاج بن گیااور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔مشتعل مظاہرین نے ڈی دی آفس پر دھاوا

بول کر توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلا کر سڑکیں بھی بلاک کر دیں پولیس کے مطابق قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 8 سالہ بچی زینب 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء ہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیاجس کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکرخدا بخش کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دیدی۔انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ٗوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انکوئری کی نگرانی وہ خود کریں گے۔  8 سالہ بچی زینب کے والدین کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک بیٹی کی تدفین نہیں کریں گے۔ بدھ کو عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے والد نے کہاکہ پولیس نے بچی کو ڈھونڈنے میں تعاون نہیں کیا، اگر پولیس فوری طور پر کارروائی کرتی تو ملزمان گرفتار ہو جاتے۔بچی کے والد نے کہا کہ جب تک ملزمان گرفتارنہیں ہوتے اس وقت تک بیٹی کی تدفین نہیں کریں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے واقعے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم

کرنے کی اپیل بھی کی۔زینب کے والد نے کہاکہ ہمارے ساتھ جو ظلم ہوا اس پر دل غم سے چور ہے ٗسیکیورٹی حکمرانوں کے لیے ہے ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں، عام آدمی کے لیے کوئی تحفظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے 2 سالوں سے بچیوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے خوفزدہ ہیں ٗمیرا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں، زینب کو 4 کلمے یاد تھے اور پانچواں یاد کررہی تھی جبکہ وہ ہر وقت درود شریف بھی پڑھا کرتی تھی۔اس موقع پر میڈیا نے بچی کی والدہ سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ غم کے مارے نہ بول سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بچی زینب ہی اب اس دنیا میں نہ رہی میں کیا کہوں، مجھے صرف انصاف چاہیے۔

واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان نے بچی کی لاش کو کچرے میں پھینک دیا ٗ اطلاعات کے مطابق 5 روز قبل زینب سپارہ پڑھنے گھر سے نکلی تھی تاہم گھر کے قریب بچی کو راستے میں اغوا کرلیا گیا ٗبچی کی گمشدگی پر اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تاہم گزشتہ رات کچرے کے ڈھیر سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔دوسری جانب بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ گئے ہوئے تھے اور واقعہ کا علم ہونے کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچے ٗکم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…