جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سچ اور جھوٹ کا پردہ چاک کر ونگا،مریم نواز کا سیاسی قد اتنا بڑا نہیں ہے کہ وہ مجھے منانے کی کوشش کریں، ن لیگ کے اہم رہنمانے کھری کھری سنادیں

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)مسلم لیگ کے سینئر رہنما سابق وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر نواز شریف کی فیملی سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی میں موجود ہوں تو مریم نواز کس سے ملنے خیر پور گاڑھی موری جارہی ہے مریم نواز کا سیاسی قد اتنا بڑا نہیں ہے کہ وہ مجھے منانے یا اختلافات ختم کرنے کی کوشش کریں

کراچی سے جاری بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ بعض سیاسی یتیم میرے بارے میں من گھڑت خبریں چلارہے ہیں جن کا سر پیر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اب جب موجودہ حکومت کی چند ماہ کی مدت باقی ہے تو ڈوبتی کشتی کو بچانے والوں میں شامل ہونا گناہ سمجھتا ہوں ۔نواز شریف کا اس کڑے وقت میں ساتھ دیا جب بڑے بڑے سیاستدان ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے انہوں نے کہا کہ میرے پوتے علی نواز شاہ کو نگراں حکومت میں شامل کرنے کی خبر بھی بے بنیاد ہے میرے بچے یا خاندان والے میری مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتے ہیں ساری زندگی قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ رکھنے والی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست کی ہے اور حکومت و اپوزیشن اسی پاکستان کی خالق جماعت میں رہتے ہوئی کی ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ میرے بارے میں غلط خبریں چلارہے ہیں ان کے لیے یہ جملہ ہی کافی ہے کہ عصر کے وقت روزہ نہیں توڑوں گا روزہ مغرب کی اذان سن کر کھولتا ہوں انہوں نے کہا کہ میڈیا والے میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اس لیے ان سے بھی درخواست کروں گا کہ چینل یا پرنٹ میڈیا میں خبر شائع کرنے سے قبل رابطہ کرلیا کریں تاکہ وضاحت کی ضرورت نہ پیش آئے سید غوث علی شاہ نے کہا کہ میں جلد پریس کانفرنس کر کے سچ اور جھوٹ کا پردہ چاک کر ونگا ایک بات اٹل ہے کہ اقتدار کبھی بھی میری منزل نہیں رہا ہے ۔#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…