جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے مرشد اور جم خانہ میں کوئی فرق نہیں سمجھا، طلال

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مرشد خانہ میں اور جم خانہ میں کوئی فرق نہیں سمجھااور یہ پہلا مرید ہے کہ اپنے پیر کے گھر گھس بیٹھیا بن کر گیا ہے ٗ عمران خان ہمارے جمہوری سسٹم میں بھی گھس بیٹھیا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب عجیب آدمی ہیں ٗ انہیں کوئی اصول طریقہ پتا ہی نہیں

کہ پیر کے گھر کیسے جاتے ہیں اور کلب کیسے جاتے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ دو چاروہ ہیں جنہوں نے بعد میں جھوٹے بیانات دینے ہوتے ہیں کہ شادی ہوئی کہ نہیں دو چار بندے پی ٹی آئی کی سینٹرل کمیٹی میں گواہ ہیں ٗایک وہ چیئرمین ہے جسے شادی کا شوق ہے ٗ ایک نے نکاح پڑھانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کوعمران خان کے میسجز کا بھی یہی لوگ دفاع کرتے ہیں ٗان کے افیئرز کا بھی یہ دفاع کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی یہ پوری سینٹرل ورکنگ کمیٹی ہے ٗ یہی پوری پارٹی ہے ٗخان صاحب اپنی پارٹی کی حالت دیکھ لیں سینٹرل ورکنگ کمیٹی دیکھ لیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اپنے مؤقف پر کھڑے رہیں گے، اپنے اصول پر قائم رہیں گے، ڈیل کریں گے اور نہ ڈھیل دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔وزیر مملکت نے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ (ن) لیگ مقدمات یا اس طرح کے فیصلوں، تحریکوں سے ہارمان لے ٗبلوچستان کی پارٹیوں میں تفریق ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ٗ(ن) لیگ نے بلوچستان کی پارٹیوں کو قومی دھارے میں شامل کیا ٗ تحریک عدم اعتماد کا فائدہ کسے ہے ٗاس کے پیچھے کیا کیا کہانیاں ہیں

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…