جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان اپنی پینٹ۔۔۔! تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے مبینہ شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے حدیں پار کر لیں

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی افواہوں نے ماحول کو گرمایا ہوا ہے ہر کوئی اپنے انداز میں اس پر تبصرہ کرنے میں مصروف ہے اس موقع پر تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کی شادی کی خبروں پر ایسا تبصرہ کر ڈالا کہ تحریک انصاف والے اس شرمناک تبصرے پر غصے میں آ جائیں گے،

ایمان مزاری نے عمران خان کی مبینہ شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے حدیں ہی پار کر لیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایمان مزاری نے عمران خان کو جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے پارٹی کو بدنام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان ایک ایسے لطیفے کی انتہائی افسردہ پنچ لائن ہیں جو اب بالکل بھی مزاحیہ نہیں رہا، جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے ہر مرتبہ اپنی پوری جماعت کو بدنام کرنا اور نقصان پہنچانا انتہائی شرمناک ہے، مجھے تحریک انصاف میں موجود ہر اس شخص کے لیے واقعی بہت زیادہ افسوس ہے جسے عمران خان کا دفاع کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی شادی سے متعلق باضابطہ بیان جاری کردیا۔ تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ

بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے لہذا جب تک میڈیا خیال رکھے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…