منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

شریف برادران نے کروڑوں عاشقان رسول کے مجرموں کو اپنی گود میں بٹھا رکھا ہے!پاکستان کے معروف پیر نے (ن) لیگ سے راہیں جد ا کرلیں

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) پیرآف سواگ شریف خواجہ احمد حسن نے (ن) لیگ سے علیحد گی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے صاحبزادے محبوب الحسن کوآئندہ الیکشن کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیل کے مطابق خواجہ احمد حسن نے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔ ہمیشہ ن لیگ کی حمایت کرتے آئے ہیں

لیکن اب ایسا نہیں کریں گے۔ خواجہ حمید الدین سیالوی کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ 9جنور ی کو پوری قوت کے ساتھ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے لاکھوں عاشقان رسول اور امت مسلمہ کے مجرموں کو اپنی گود میں بٹھا رکھا ہے۔ راناثناء سے استعفیٰ نہ لیا گیا تو حالات خراب ہو ں گے۔ حکومت وقت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ختم نبوت کے معاملے پر شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔ مسلم لیگ ن جب تک ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچائے گی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ن لیگ میں موجود علماء و مشائخ ن لیگ کو چھوڑ کر عوام اہلسنّت کے پاس آجائیں بصورت دیگر ایسے علماء و مشائخ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔ اہلسنّت پر امن ہیں اور پر امن رہتے ہوئے ملکی سلامتی اور بقاء کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…