منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

’’را‘‘کا گھناؤنا چہرہ سامنے لانے والا بھارتی صحافی اچانک غائب،پاکستان بھی میدان میں آگیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018

نئی دہلی،اسلام آباد(آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں کام کرنے کی خبر دینے والا بھارتی صحافی لا پتہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی چندن نندے کو آخری مرتبہ خان مارکیٹ دلی میں دیکھا گیا تھا۔صحافی اس کے بعد سے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں نہیں ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی اخبار نے اعتراف کر لیا کہ کلبھوشن یادیو کو را کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر پاکستان بھیجا گیا جہاں وہ کام کرتا رہا۔

بھارتی حکام حقیقت کا سامنا نہ کر سکے اور بھارتی اخبار میں یہ خبر شائع ہونے کے بعد شدید دبا ڈال کر یہ خبر ہٹوا دی گئی۔ تاہم اب یہ خبر دینے والا صحافی بھی لا پتہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارتی اخبار نے اعتراف کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو را کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر پاکستان بھیجا گیا جہاں وہ کام کرتا رہا۔ کلبھوشن کو بطور جاسوس تعینات کرنے پر بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے دو افسروں کو تحفظات تھے۔ را کے دو سربراہان کلبھوشن کے پاکستان میں بطور جاسوس کام کرنے کے خلاف تھے۔ان کے مطابق کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا، لیکن ایران اور پاکستان ڈیکس پر کام کرنے والے بھارتی افسران کلبھوشن کی تعیناتی میں معاون ثابت ہوئے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کلبھوشن اپنی اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا ہے۔ را کے سربراہان نے موقف اختیار کیا کہ کلبھوشن کی تعیناتی میں بنیادی اصولوں کو نظر انداز کیا گیا۔ بھارتی اخبار میں یہ خبر شائع ہونے کے بعد شدید دبا ڈال کر یہ خبر ہٹوا دی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے۔ دریں اثنا ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی اخبار نے کلبھوشن یادیو کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا ہے ،یہ خبر دینے والے صحافی چندن نندے غائب کردیا گیا ،کیا بھارت میں یہ آزادی رائے ہے ؟

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…