پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سیاستدانوں نے رمزی یوسف کو امریکا کے حوالے کیااور رمزی یوسف نے اعتراف کیا کہ پاکستانی قوم وہ ہے جو کہ ڈالر ز کیلئے اپنی ماں کو بیچ دیں،نوازشریف نے راحیل شریف پر کیا الزام لگایا؟عمران خان نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے فوج کو بدنام کررہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے امریکن سینیٹر سے تیسری مرتبہ باری حاصل کرنے کیلئے منتیں کی ہیں ، ممبئی حملوں سے متعلق پاکستانیوں کیخلاف بیان دیا ، دونوں بھائی ملک کیلئے سیکورٹی رسکہیں۔ انکا کوئی بھی این آر او قوم تسلیم نہیں کریگی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ25ارب کیلئے پاکستان کو ذلیل کررہا ہے۔

پاکستان کیلئے بہتر ہے کہ وہ امریکا سے امداد لینا ہی بند کردے ۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے بنی گالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہ اکہ سابق ائیر چیف مارشل اصغر خان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں کیونکہ انکی سیاست میں بے شمار خدمات ہیں اور اصغر علی خان نے اپنی جماعت کو پی ٹی آئی میں ضم کیا تھا کیونکہ وہ صادق اور امین تھے اسلئے ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی اصغر خان کیس پر مکمل پیش رفت کیلئے توجہ سے کام کریں ۔ عمران خان نے کہا کہ آج امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف بول رہا ہے حالانکہ پاکستان نے دوسروں کی جنگ کیلئے 70ہزار سے زائد لوگوں کی قربانیں دیں اور معیشت کا بیڑا بھی تباہ ہوا لیکن اب امریکہ افغانستان میں 16سال کی جنگ کی ناکامی کا بوجھ پاکستان پرڈال رہا ہے۔ لیکن ان تمام تر وجوہات کے ذمہ دار ہمارے سیاسی ا اہلیتہیں۔ ہمارے سیاستدانوں نے رمزی یوسف کو پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا اور رمزی یوسف نے اعتراف کیا کہ پاکستانی قوم وہ ہے جو کہ ڈالر ز کیلئے اپنی ماں کو بیچ دیں۔ امریکہ ہمیں صرف 25ارب کے لئے ذلیل کررہا ہے حالانکہ 25ارب کے 2ٹاور تو اسحاق ڈار کے بیٹوں کے ہیں اور 300ارب نواز شریف چوری کرکے ملک سے باہر لے گیا ہے ۔ پاکستان کیلئے بہتر ہے کہ وہ امریکا سے امداد لینا بند کردے کیونکہ کیوبا جیسا چھوٹا ملک جہاں پر تمباکو اور گنا ہے اگروہ ملک ترقی کرسکتا ہے تو پاکستان تو کیوبا کئی گنا بڑا ملک ہے اور وسائل سے مالا مال ہے۔

عمران خان نے شریف برادران کے امریکن سینیٹرز کو بتانے کیلئے بیانات کو کی لیکس کے دستاویزات میں دکھاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے امریکہ سے کہا کہ ہم تو یمن میں فوجیں بھیجنا چاہتے ہیں لیکن سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نہیں چاہتے ۔ نواز شریف نے امریکن سینیٹر ز سے کہا کہ پاکستانیوؔ ں نے بمبئی حملے کرائے لیکن ہم ایسے حملوں سے پروٹیکشن دلوائیں گے شہباز شریف نے بھی امریکی سینیٹرز سے کہا کہ ہم جماعت الدعوۃ کے نیٹ ورک کو ختم کرنا چاہتے ہیں ہمیں تفصیلات فراہم کریں تاکہ عدالت میں کیس چلوائیں ،

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے امریکہ سے چار مطالبات کے ہیں جو کہ وکی لیکس میں آگئے ہیں۔ ان میں پہلا مطالبہ تھا کہ ہم نے عدلیہ کیلئے بھرپور تحریک چلائی لیکن چیف جسٹس افتخار چوہدری کنٹرول سے باہر ہیں اور ہم دونوں بھائیو کو 2،2مرتبہ باریاں لیے کے بعد تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنوادیں۔ دوسری ڈیمانڈ سلمان تاثیر کے گورنر راج کے دوران ہماری پنجاب میں حکومت بحال کرادیں ، تیسرا مطالبہ اگر چیف جسٹس نہیں جاتاہے تو پھر ہمیں فیس سیونگ دی اور چوتھا مطالبہ تھاکہ سابق صدر پرویز مشرف سے تمام اختیارات لیکر ہمیں دوبارہ دئیے جائیں اور دونوں بھائیوں نے کہاہم امریکہ کے بہترین دوست ہیں ،

پی ٹی آئی چےئرمین نے کہا کہ یہ دونوں شریف بھارئی پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔ اور اپنے 300ارب روپے بچانے کیلئے فوج اور عدلیہ کو بنام کررہے ہیں۔ چار سال تک سب کچھ ملک میں ٹھیک چل رہا تھا لیکن پیسہ پکڑا گیا تو اب ملک میں ساری خرابیاؔ ں نظر آرہی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی امریکیوں کو ووٹ پیچنے کی پیشکش کی ہے اور کہا کہ اگر وزیر اعظم بن گیا تو امریکہ سے تعلقات اچھے رکھوں گا ۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف ہارٹ آف ایشیا میٹنگ میں کہتا ہے کہ تحریک انصاف دینی جماعتوں کے ساتھ ہے لیکن ہم آزاد خیال ہیں

لیکن ایک امریکی سینیٹر ز نے لکھا ہے کہ واحد سیاستدان نے بنی گالا میں امریکہ کی پالیسیوں کیخلاف بولا ہے کہ 9/11کی جنگ ہماری نہیں تھی لیکن پیسوں کیلئے ہمیں کھینچ کرڈالا گیا او راب ہمیں اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری کبھی بھی کسی کو صحیح راستے سے ہٹا سکتے ہیں لیکن شریف برادران کے این آر او کو کوئی بھی تسلیم نہیں کریگا۔ نواز شریف لاڈلے کی تو ایک پوری تاریخ ہے جسطرح جرنیلوں کی گود میں بیٹھ کر اس مقام پر پہنچا 2013کے الیکشن مین نواز شریف 6ارب روپے کے ڈیفالٹر تھے لیکن پھر بھی الیکشن لڑا اگر کوئی سیاستدان 20لاکھ کا ڈیفالٹر ہو تو الیکشن نہیں لڑ سکتاہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…