پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

شہبازشریف وطن واپس پہنچ گئے،سعودی عرب نے کس مقصد کیلئے بلایا تھا ،خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سعودی عرب کا6 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب سے واپس لاہور پہنچے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگراعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور ملکی سلامتی وترقی کیلئے خصوصی دعا کی واضح رہے

کہ و زیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اچانک خصوصی طیارے کے ذریعے 27 دسمبر کو سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے اچانک دورے کے حوالے سے ملک میں بہت سی باتیں زیر بحث رہیں جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی اپنی سرکاری مصروفیات کا آغازکر دیا وہ اپنے ائیرپورٹ سے سیدھا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے ہسپتال کے فیز ون کے حوالے سے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ سعودی حکومت کی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا بہترین دوست ہے ہم پر اندھا اعتماد کرتا ہے سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا انہوں نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ ہسپتال کا باقی ماندہ کام 23 مارچ تک مکمل کرلیا جائیگا جبکہ فروری کے مہینے میں لیور کی سرجری کا عمل بھی شروع کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے لیورو گردوں کی بیماری میں مبتلا پاکستانی اپنا علاج کروا سکیں گے جبکہ پاکستان بھر سے مستحق مریضوں کا اس ہسپتال میں مفت علاج کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…