منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ کی دھمکیاں،آئندہ48گھنٹے انتہائی اہم،اب ہر چیز کا حساب ہوگا، پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا، اہم ترین احکامات جاری کردیئے گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس آئندہ 48گھنٹوں میں متوقع، امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان پر حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی تفصیل پیش کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر غور کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی تفصیل پیش کی جائے گی اور قومی سلامتی کے معاملات پر غور کیا جائے گا ۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد متوقع ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (آج ) منگل کو طلب کرلیا جس میں امریکی صدر کے بیان پر غور کیا جائے گا اور جوابی ردعمل تیار کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ( آج ) منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر غور کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت دیگر امور بھی زیرغورآئیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان اور الزامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ امریکی صدر کی پاکستان مخالف بیان کے بعد پاکستان کا جوابی ردعمل تیار کیا جائے گا ۔ اجلاس میں وزیر خواجہ محمد آصف اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بریفنگ بھی دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم قومی اور ملکی سلامتی کے معاملات بھی زیر غور آئینگے ۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔دوسری جانب امریکی صدر کے بیان پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جلد رد عمل دیا جائے گا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…