جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نئے سال کا پہلا بڑا جھٹکا، حکومت نے عوام پرپٹرولیم بم گرادیا،مصنوعات کی قیمتو ں میں ہوشرباء اضافے کا حتمی اعلان کردیاگیا،نئی قیمتیں آج رات سے ہی نافذ

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نئے سال کا پہلا بڑا جھٹکا، حکومت نے عوام پرپٹرولیم بم گرادیا،مصنوعات کی قیمتو ں میں ہوشرباء اضافے کا حتمی اعلان کردیاگیا،نئی قیمتیں آج رات سے ہی نافذ ،تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول چا روپے چھ پیسے اور ڈیزل تین روپے 96پیسے فی لیٹر مہنگا کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے پر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ۔اتوار کو وزیر اعظم کے مشیر برائے

خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں چار روپے چھ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 81روپے 53پیسے ہوگئی ہے ٗ انہوں نے کہاکہ کیروسین کی قیمت میں 13.58روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم وزیر اعظم نے کہاکہ اتنی قیمت بڑھانا مناسب نہیں ہے لہذا کیرو سین میں چھ روپے74پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد کیرو سین کی نئی قیمت 64روپے 32پیسے کر دی گئی ہے ۔وزیر اعظم کے مشیر خزانہ نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت بارہ روپے 49پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کرتے ہوئے چھ روپے 25پیسے بڑھانے کی منظوری دی اور اب لائٹ ڈیزل 58روپے 37پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا ۔ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ نے کہاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے 51پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی تاہم وزیر اعظم نے تین روپے 96پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظور ی دی جس کے بعد ہائی سپیڈ 89روپے 91پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس کے باوجود پاکستان میں بھارت، بنگلا دیش اور ترکی کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…