اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا اور سندھ کی اسمبلیاں توڑی گئیں تو کیا کریں گے؟ وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپوزیشن جماعتوں کو انتباہ کردیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2017 |

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ لاہور اے پی سی حکومت کو بلیک میل اور جمہوریت پر شب خون مارنے کا حربہ ہے ٗکے پی کے اور سندھ کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو جمہوریت کا سفر جاری رہے گا ٗاب فیصلے عوام کی عدالت میں ہوں گے ٗ2018میں انشا اللہ عوام کی طاقت سے پھر مسلم لیگ (ن )کی حکومت آئے گی ٗ گیندیں کرانے والا وزیراعظم کے خواب دیکھ رہا ہے ٗنئے پاکستان بنانے کی باتیں کرنے

والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ٗدھرنوں اور رونے سے تبدیلی نہیں آئے گی ۔وہ دورافتادہ دیہات ایک کروڑ ستائیس لاکھ روپے منڈیالی تا کھوسہ سڑک کے منصوبہ کے سنگ بنیاد اور موضع کھوسہ میں جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ایم پی ایز رانا منان خان ،خواجہ وسیم بٹ کے علاوہ رانا جاوید وارث ،لیاقت عرف کالا ،کنٹریکٹر چوہدری مشتاق بھٹی،اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ،احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان 4سال سے رو رہا ہے ٗمسلم لیگ ن اور نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں ہم نے حقیقت میں عوام کا خادم ہونے کا ثبوت دیا ،مسلم لیگ ن نے سڑکوں ،یونیورسٹیوں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کیا ، ان سازشیوں نے ملک کو دھرنوں ،نقصان کے تحائف دئیے عوام ان کی چالوں کو سمجھ گئے ہیں ان کی باتوں میں ہر گز آنے والے نہیں آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی اور ان سازشی عناصر کو دوبارہ منہ کی کھانی پڑے گی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے دہشت گردوں کو انکے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اے پی سی حکومت کو بلیک میل اور جمہوریت پر شب خون مارنے کا حربہ ہے ، عوام کو بیوقوف بنانے کی سیات شروع ہو چکی ہے ،اپوزیشن جماعتیں اکھٹی بھی ہو جائیں تو نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتیں،

ا نہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018کے انتخابات میں یقینی شکست نے خوف ذدہ کر رکھا ہے وہ کسی بھی حد تک جا کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں جو کہ وہ نہیں بن سکیں گے،عمران خان کی قسمت میں اقتدار نہیں صرف رونا دھونا لکھا ہے،احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا این آر او ملک میں انرجی ،معیشت اور امن کا ہے جبکہ معافی تلافی کا این آر او پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔ اپوزیشن اتحاد جمہوریت پر شب خون مارنا چاہتا ہے ،اگر کے پی کے اور سندھ کی اسمبلیاں توڑ بھی دی جائیں تو جمہوریت کا سفر جاری رہے گااب فیصلے عوام کی عدالت میں ہوں گے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان اناڑی ڈائیور ہیں ٗعوام کی کشتی کو ڈبودیں گے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں 3میٹرو بنا کر چلا دئیے عمران خان خیبرپختونخواہ میں ایک بھی نہیں چلاسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…