منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سابق وزیر اعظم نواز شریف اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ،ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع،دورے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ گزشتہ روز نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہو ئے ، کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انہیں رخصت کیا ۔ نواز شریف سعودی ایئر لائنز کی پرواز 739کے ذریعے ریاض روانہ ہوئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ جبکہ نواز شریف سعودی عرب میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا سعودی عرب جانے کا مقصد عمرہ ادا کرنا ہے اور ملاقاتیں بھی ہوں گی ،جو کہہ رہے ہیں کہ این آر او ہو رہا ہے ان سے پوچھنا چاہیے کہ کون این آر او دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقتیں مسلم لیگ (ن) کو جیتتا ہوا دیکھتی ہیں اسی لیے ملتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلا ف پہلے بھی سازشیں ناکام ہوئیں اب بھی ہوں گی اوران کیخلاف بننے والا اتحاد ناکام اور نا مراد ہوگا۔ اگلا وزیر اعظم اور وزریر اعلیٰ پنجاب مسلم لیگ (ن) سے ہی ہوگا۔ سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ گزشتہ روز نواز شریف اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہو ئے ، کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انہیں رخصت کیا ۔ نواز شریف سعودی ایئر لائنز کی پرواز 739کے ذریعے ریاض روانہ ہوئے ۔  وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…