منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے داخلی امور میں کسی قسم کی مداخلت کا ارادہ نہیں ،سعودی عرب کا اعلان

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے جمعہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلیفون کر کے نواز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن کو بچانے کے حوالے سے سعودی عرب میں سرگرمیوں بارے اعتماد میں لیااورکہا کہ سعودی عرب پاکستان کے داخلی امور میں کسی قسم کی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق جمعہ کوسابق وزیر اعظم

میاں نواز شریف اور انکے خاندان کی کرپشن کو بچانے کیلئے سعودی عرب میں جاری سرگرمیوں پر سعودی عرب کے سفیر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹیلی فون کرکے اعتماد میں لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے داخلی امور میں کسی قسم کی مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور نااہل قرار دیئے گئے ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ذاتی نوعیت کا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے شریف برادران کی سعودی عرب میں جاری سیاسی مصروفیات پر تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کیلئے گزشتہ روز انہیں فون کیا اور انہیں سعودی حکومت کی طرف سے یقین دلایا کہ میاں نواز شریف اور انکی فیملی کے حوالے سے احتساب عدالتوں میں جاری مقدمات یا کسی دوسرے معاملے سے سعودی عرب کا قطعی تعلق نہیں ہے، سعودی عرب پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی طرح بھی مداخلت پر یقین نہیں رکھتا، ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے سفیر کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر اس بار بھی سعودی عرب نے پاکستان کے کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کیلئے کوئی کردار ادا کیا تو سعودی عرب پاکستان میں عوام کے اندر اپنی ساکھ تباہ کرلے گا، کیونکہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مقدس مکامات کے وجہ سے والہانہ لگاؤ رکھتے

ہیں اور سعودی عرب کی حکومت بذات خود کرپشن کیخلاف برسر پیکار ہے اور ملکی دولت لوٹنے والے شہزادوں کو قید کیا ہوا ہے، اس تناظر میں سعودی حکومت نے اگر پاکستان کے بدعنوان خاندان کو بچانے کیلئے کوئی کردار ادا کیا ہے تو یہ سعودی عرب کا کرپشن کیخلاف دہرا معیار ہو گا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…