منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

بھا رت نے کلبھوشن کی اہلیہ کو گفتگو سننے میں مدد دینے والی ڈ یو ائس فرا ہم کی،ہم ڈیوائس پیش کریں گے تو بھارت اس سے انکار کرے گا؟ وزیر خارجہ کا انکشاف

datetime 29  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ کو ایسی ڈیوائس دی جس سے وہ ان کی گفتگو سن سکیں ، بھارت کی کلبھوشن کی اہلیہ کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی، بھارت کو اپنے لوگوں پر بھی یقین نہیں رہا ، اب اگر ہم کوئی ڈیوائس پیش کرتے ہیں تو بھارت اس کا انکار کرے گا، سعد رفیق ذمہ دار سیاست دان ہیں اور نپی تلی بات کرتے ہیں ۔

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کلبھوشن کی اہلیہ کو بھی جاسوس بنا کر بھیجا ۔کلبھوشن کے اہل خانہ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کی دعوت دی گئی تھی ۔ کلبھوشن کی اہلیہ کو ایسی ڈیوائس دی جس سے وہ ان کی گفتگو سن سکیں ۔ بھارت کی کلبھوشن کی اہلیہ کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی، بھارت کو اپنے لوگوں پر بھی یقین نہیں رہا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر اپنی تنگ نظری کا ثبوت دیا ہے ۔ اب اگر ہم کوئی ڈیوائس پیش کرتے ہیں تو بھارت اس کا انکار کرے گا۔ بھارت کو اس ملاقات کو گھناؤنی سازش میں شامل نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کلبھوشن دہشتگردی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے ۔لوک سبھا میں سشما سوراج نے جذبات میں آکر تقریر کی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ذمہ دار سیاست دان ہیں اور نپی تلی بات کرتے ہیں ۔  وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کی اہلیہ کو ایسی ڈیوائس دی جس سے وہ ان کی گفتگو سن سکیں ، بھارت کی کلبھوشن کی اہلیہ کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کامیاب نہیں ہوئی، بھارت کو اپنے لوگوں پر بھی یقین نہیں رہا ، اب اگر ہم کوئی ڈیوائس پیش کرتے ہیں تو بھارت اس کا انکار کرے گا، سعد رفیق ذمہ دار سیاست دان ہیں اور نپی تلی بات کرتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…