جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

شریف برادران کو سعودی عرب یا ٹرمپ کوئی نہیں بچا سکتا،عمران خان کا شریف برادران کیخلاف نئے شواہد کے ساتھ عدالت جانے کا فیصلہ

datetime 28  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں نئے شواہد لے کر عدالت جائیں گے۔ شہباز شریف سعودی عرب جا کر گھٹنے پکڑیں گے کہ ہمیں بچا لو اب سعودی عرب ہو یا ٹرمپ انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ شریف برادران جاہلوں اور ان پڑھوں کی طرح باتیں کر کے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ لوگ بھیڑ بکریاں نہیں کہ ان کی باتوں میں آ جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو

میں عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن 14انسانی جانوں کے قتل عام کا معاملہ ہے۔ پاکستانی عوام تحریک آل پارٹیز کانفرنس کے بعد لائحہ عمل طے کرے گی۔ ہم سیاسی نہیں انسانیت کے معاملے پر طاہر القادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے شریف کے کنٹرول میں ہیں زرداری کے ساتھ کنٹینر پر ہاتھ ہلانے والی نوبت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نئے شواہد آ گئے ہیں۔ 4یا 5جنوری تک حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ عدالت میں لے کر جائیں گے۔ نئے شواہد جے آئی ٹی رپورٹس میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات سے قبل کہا تھا الیکشن بہت بڑا فراڈ ہو گا۔ انہوں نے ایک بریگیڈیئر کے ساتھ مل کر دھاندلی کی۔ پہلے ہی بندر بانٹ ہو چکی تھی کراچی میں ایم کیو ایم سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں (ن) لیگ 2013ء میں تمام سیاسی جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی ہے۔ اس وقت تحریک انصاف نے مکمل تیاری کر لی ہے ۔ ہم انہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سعودی عرب گئے ہیں یہ وہاں جا کر گھٹنے پکڑیں گے۔ خدا کے واسطے ہمیں بچا لو مگر اب سعودی عرب ہو یا ٹرمپ کوئی بھی شریف برادران کو نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ میں 54ارب روپے کیپٹن صفدر کے ذریعے تقسیم کئے گئے اس وقت ملک میں کوئی گورننس نہیں ہے۔ ملک میں بدحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میٹروبس منصوبے میں بہت فرق ہے۔

ملتان میں میٹرو بس نظر ہی نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں غربت میں نصف کمی ہو چکی ہے ۔ خیبر پختونخوا جیسی پولیس پورے ملک میں نہیں ہے۔ ہم نے آلودگی کے خاتمے کے لئے ایک ارب درخت لگائے۔انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی قوم کے ٹیکس کے پیسے کو کس طرح تقسیم کر رہی ہے۔ اب لوگوں میں شعور آ چکا ہے اب لوگ جانتے ہیں کون غلط ہے اور کون صحیح ہے۔ شریف برادران پر منی لانڈرنگ ٹیکس چوری، جعلی کاغذات جمع کرانے کے الزامات ہیں۔ جہانگیر ترین پر یہ الزامات نہیں تھے۔

ان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان پر کہیں جرم ثابت نہ ہو جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھیڑ بکریاں نہیں کہ جب چاہیں۔ یہ انہیں پاگل بنا لیں گے۔ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں ۔ یہ جاہلوں اور ان پڑھوں کی طرح باتیں کر رہے ہیں۔ انہیں پتہ ہے کہ سپریم کورٹ میں 300ارب کا کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں میرٹ نہیں انہیں شریف خاندان کے علاوہ کوئی نہیں ملتا ہمارے پاس جہانگیر ترین کے بیٹے کے علاوہ کئی بہتر امیدوار نہیں ۔

نواز شریف اور مریم نواز روز سپریم کورٹ پر حملے کر رہے ہیں۔ کوئی اور ملک ہوتا تو انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام سے ظلم ہو رہا ہے اس معاملے پر فضل الرحمن کے سوا سب متفق ہیں۔ اکیلے فضل الرحمن نے نواز شریف کو روکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے کی شریف برادران کو ٹریننگ دی ہوئی ہے۔ عمران خان کے دھرنے سے سی پیک یا ترقی نہیں رکی۔ شہباز شریف معصوم شکل بنا کر 10سال سے پنجاب میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت سے جواب لینا ہوتا ہے۔ یہ کونسی جمہوریت ہے کہ حکومت منہ بند کروانے کے لئے انتقامی کارروائی کرتی ہے اور مخالفین پر مقدمات بنواتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونخواہ سے لوگ اسلام آباد آتے ہیں۔ میں سیاستدان ہوں میرا کام لوگوں کو مطمئن کرنا ہے۔ میں ان کے وزیر کو بلاتا ہوں اور لوگوں کو مطمئن کرتا ہوں۔ کسی پر لاٹھیاں نہیں برسائی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج بار بار کہتی ہے ہم آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نواز شریف کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…