اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوم قائد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے اس کی ماں اور بیوی کی ملاقات کروائی گئی ،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ اسے بار بار شال دینے کااصرار کرتی رہی لیکن انٹیلی جنس حکام نے شال کی کلیرنس دینے سے انکار کر دیا ۔جس کی وجہ سے انہیں سخت مایوسی کا سامنا ہوا،کیونکہ اس شال کے ذریعے’’ را‘‘ کوئی سازش کر سکتی تھی ، شال کے ساتھ کوئی کیمیائی جراثیم بھی لگائے جا سکتے ہیں۔
کلبھوشن کو کسی بھی خطرے سے بچانے اور کسی بھی سازش کو نا کام کرنے کے لئے شیشے کی رکاوٹ میں ملاقات کروائی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیوکی ملاقات کے لئے کمرے کو آخری وقت تک خفیہ رکھا گیا تھا۔جب ملاقات کی تصویریں جاری کی گئیں تو بھارتی خفیہ ایجنسی کو سخت نا امیدی ہوئی ۔واضح رہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں سے بھی مشکوک چیز برآمد ہوئی تھی جسے تحقیقات کیلئے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے ۔