بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف سیاسی مفادات کے لیے تحریک عدل چلا سکتے ہیں تو ۔۔۔! پیرآف گولڑہ شریف بھی برہم،حکومت کے خلاف اہم ترین اعلان کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) پیرآف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے رانا ثنا ء اللہ کے استعفے سمیت دیگر مطالبات تسلیم کئے جانے سے متعلق پیر حمدالدین سیالوی کی حکومت کو دی گئی اکتیس دسمبر کی ڈیڈ لائن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف سیاسی مفادات کے لیے تحریک عدل چلا سکتے ہیں تو مذہبی مفاد کے لیے ختم نبوت تحریک کیوں نہیں چلاتے ۔

بدھ کو دربار گولڑہ شریف پر راولپنڈی اسلام آباد ڈویژن کے علما ء مشائخ اور سجادہ نشین کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےان کا کہنا تھا ختم نبوت کے معاملے پر تمام مشائخ اور علما کا موقف ایک ہے انہوں نے طاہرالقادری کے مطالبے اور پیرحمدالدین سیالوی کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنی نااہلی کو دھونا چاہتی ہے تو رانا ثنا اللہ کو برطرف کرے انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں کوئی بھی سنی مسلم لیگ (ن)کو ووٹ نہ ڈالے،انہوں نے کہاکہ روالپنڈی ڈویژن کے اجلاس میں 16 جنوری کی ختم نبوت کانفرنس پر لائحہ عمل پر غور کیاگیاجبکہ 16 جنوری کی کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔۔ انھوں نے کہا کہ اگر نواز شریف سیاسی مفادات کے لیے تحریک عدل چلا سکتے ہیں تو مذہبی مفاد کے لیے ختم نبوت تحریک کیوں نہیں چلاتے؟ ختم نبوت کے معاملے پر تمام مشائخ اور ایک علمائے کرام کا ایک ہی موقف ہے۔ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں، علامہ طاہر القادری کو انصاف ملنا چاہیے۔۔۔ پیر آف گولڑہ نے عوام سے اپیل کہ کہ کوئی سنی مسلم لیگ (ن)کو ووٹ نہ دیں،کس کو ووٹ دینا ہے اس کا جلد علان کیا جائے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمار مقصد سیاسی نہیں اور نہ ہی حکومت گرانا ہمارا مقصد ہے،ہم سب کا یہ دینی مسئلہ ہے اور اس پر ہم سب ایک ہیں۔(م ،ع)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…