جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کس اہم سیاسی جماعت کے ساتھ ملکر الیکشن لڑے گی، اصولی فیصلہ کرلیاگیا،تحریک انصاف کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں چوروں ‘ لٹیروں اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے نام نہاد سیاسی رہنماؤں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے ،خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور آبنوشی شاہ فرمان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اور جے یو آئی (س) اکٹھے الیکشن لڑیں گے اور اس بات کا پارٹی چیئرمین عمران خان اور سربراہ جے یو آئی (س) مولانا سمیع الحق

کے درمیان اصولی فیصلہ ہوچکاہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جے یوآئی (س) نے تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں اور موجودہ صوبائی حکومت کے میرٹ ‘ شفافیت اور احتساب پر مبنی قابل قدر اقدامات کی تعریف کی ‘ یہی وجہ ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دونوں جماعتیں اکٹھی الیکشن لڑیں گی تاہم تاحال حلقوں کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی (س) دونوں جماعتیں ملک میں ایک شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام کے قیام کی خواہاں ہیں ایک ایسا نظام جس میں عوام کے حقوق کا تحفظ اور ملکی ترقی و حوشحالی کے لئے عملی اقدامات یقینی ہوں جے یو آئی (س) نے عوامی مفاد میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر اقتدار کے حصول اور اسلام کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا عزم لے کر نکلے ہوئے ہیں لیکن مولانا صاحب ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ عوام اب ان کے کسی دھوکہ میں نہیں آئے گی بدعنوانی کے خلاف قائد تحریک انصاف کی جدوجہد اور موجودہ صوبائی حکومت کے منفرد طرز حکمرانی سے عوام کو اپنے حقوق میسر ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ تحریک انصاف نے ملک میں چوروں ‘ لٹیروں اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے نام نہاد سیاسی رہنماؤں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…