پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

تمام سیاستدان مر جائیں تو بھی نواز شریف ۔۔! طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں آنے سے پہلے ہی نوازشریف کے ساتھ کیا ہوگا؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 26  دسمبر‬‮  2017 |

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے تمام سیاستدان مر جائیں تو بھی نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دینا۔ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کا وزیراعظم بن بن کر بھی دل نہیں بھرا ٗ نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ انہیں عدالتوں سے سزا نہ ہو اور الیکشن دو سال کیلئے ملتوی ہو جائیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں اور اداروں

کو آنکھیں دکھانے والوں کا سدباب ہو۔سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کو للکار کر جمہوریت کی خدمت نہیں کر رہے، انہیں یہاں تک مریم بی بی لیکر آئیں ہیں اور اگلا کام بھی وہ خود ہی کردیں گی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں آنے سے پہلے ہی نوازشریف کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں آ جائے گا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس تیار کر لیا ہے جس کا اعلان ڈیرہ غازی خان کے جلسے میں اعلان کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…