جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

لاڈلا نوازشریف ہے جس کو جنرل ضیاء الحق نے چوسنی دیکر پالا ،عمران خان پریس کانفرنس میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہرالقادری جو فیصلہ کریں گے ان کے ساتھ ہوں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے دفتر میں طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کی کسی جمہوری دور میں مثال نہیں ملتی، یہ عوامی تحریک کا نہیں پاکستان کی قوم کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر کی گود میں

پلنے والے ہمیں جمہوریت کا درس دیتے ہیں، یہ لوگ ڈکٹیٹر سے زیادہ خطرناک ہیں، یہ سیاست دان نہیں مافیا ہیں، اگر یہ مافیا نہ ہوتا تو ایک ماہ میں انصاف مل جاتا۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سارے ادارے ان کے کنٹرول میں ہیں، انہوں نے رپورٹ کو دبانے کی کوشش کی لیکن رپورٹ سامنے آگئی، شہبازشریف اور رانا ثنااللہ انصاف میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، اب طاہرالقادری جو فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ ’نوازشریف مجھے لاڈلہ کہتے ہیں، لاڈلہ وہ ہے جسے جنرل ضیاء نے چوسنی دے کر پالا، ان کے لیے آئی جے آئی بنوائی اور ان کی پوری مدد کی، 90 میں مہران بینک کا پیسہ دلوایا پھر 25 سال تک لاڈلے کا کیس نہیں سنا گیا، 2013 کے الیکشن میں لاڈلے کی کس بریگیڈیئر نے مدد کی، ساری زندگی لاڈلہ ایک ہی رہا ہے، اب مسئلہ یہ ہےکہ لاڈلا پاناما میں پھنس گیا تو اسٹیبلشمنٹ اس کی مدد نہیں کررہی‘۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ شریف خاندان کی سیاسی زندگی کی آخری سانس ہے، ڈراموں کا وقت ختم ہوگیا، ہم ان کی تحریک کا انتظار کررہے ہیں، لکھ کر دیتا ہوں کہ ان کی کبھی تحریک چلانے کی جرات نہیں ہوگی، چیلنج کرتا ہوں یہ لوگ جو مرضی کرلیں اب نہیں بچیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…