پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

پاک سر زمین پارٹی کا کراچی میں جلسہ،بڑا سرپرائز دیدیا، کتنے افراد شریک ہوئے ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جلسے عوام کے سر ہی سر نظر آرہے تھے۔۔ جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور وسیع و عریض اسٹیج بنایا گیا تھا۔ جس پر ’’کراچی کی آواز 24دسمبر 2017لیاقت آباد فلائی اوور ‘‘جلی حروف میں درج تھا۔ جلسہ گاہ کے اطراف کی تمام عمارتوں پر عوام چھتوں پر کھڑے ہو کر پرجوش انداز

میں پی ایس پی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جلسہ گاہ میں نوجوان، بچوں، بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے طلباء و طالبات بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ جلسہ گاہ اطراف کی عمارتوں پر بڑے بڑے بینرز آویزں تھے جن پر پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی کی تصاویر نمایا ں تھی، ان پربینرز پر پاکستان زندہ باد، خدمت انسانیت ہمارا نعصب العین، دو قومی نظریہ سے بنا تھا پاکستان ایک قومی نظریہ سے بچے گا پاکستان‘long live pakistan, voice of karachi ‘‘ اور دیگر مطالبات تحریر تھے۔بینرز کے اوپر پاک سرزمین پارتی کی انتخابی نشان ڈولفن بھی بنائی گئی تھی جلسہ گاہ میں حدنگاہ پاکستانی پرچموں کی بہار نظرآرہی تھی اور شرکاء پی ایس پی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے عوام ریلیوں کی شکل میں جوق در جوق جلسہ گاہ پہنچ رہے تھے۔ نجی ٹیلی ویژن اور پرنٹ و الیکٹرنک نیوز کے صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جلسہ گاہ میں سوشل میڈیا کیمپ بھی لگایا گیا تھا اس موقع پرKamalKiAwazBano# کا ہیش ٹیگ جاری کیاگیا۔ پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال جب جلسے گاہ پہنچے تو عوام اور کارکنان میں زبردست جوش و خروش کے ساتھ نعرے بازی کی گئی۔۔پی ایس پی کا۔ جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی پنڈال بھر چکا تھا اور انسانوں کا جم غفیر عائشہ منزل تک موجود تھا اور مختلف علاقوں سے آنے والے قافلے اطراف کی سڑکوں پر پھنس گئے۔جلسہ گاہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…