جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کو مائنس قرار دینے والے اپنے دماغ کا معائنہ کر وائیں،مریم اورنگزیب

datetime 24  دسمبر‬‮  2017 |

سانگلہ ہل ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگ زیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملکی سیاست کے آسمان کے درخشندہ ستارہ ہے پاکستان کی سیاست مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کے بغیر کاغذی پھول کی مانند ہے مخالفین کے پیٹ میں اُٹھنے والے مروڑ کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں میا ں نواز شریف کو مائنس قرار دینے والے اپنے دماغ کا معائنہ کر وائیں(ن) لیگ معاضی میں بھی ایک حقیقت تھی اور آج بھی روزے روشن کی

طرح ایک ایسی حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا وہ وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کے ہاتھوں پرمسلم لیگ (ن) میں بیت ہونے والی سانگلہ ہل جناح آبادی کی معروف خاتون زُہرہ ارشاد عرف (مادو)بی بی سے شادی کی ایک تقریب میں دوران ملاقات گفتگو کر رہی تھی زُہرہ ارشاد عرف (مادو) نے چند روز قبل مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیا ر کرکے وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کو اپناسیاسی مرشد تسلیم کر لیا اور زُہرہ ارشاد نے باقائدگی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے اجلا سوں میں بھی شرکت کر نا شروع کردی ہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگ زیب نے مزید کہا کہ معاضی میں میاں نواز شریف کے ارد گرد چکر کاٹنے والے آج اپنے آپ کو سیاسی بابے ظاہر کر رہے ہیں انہیں یہ بات زہن نشین کر لینی چاہیے کہ وفاق پرستی کی چالیں چلنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے پاکستا ن کے روشن مستقبل کیلئے (ن) لیگ کا قردار ناقابل فراموش ہے دربردہ آقاؤں کے اشاروں پر دگ دگی بجانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں انشاء اللہ آنے والے انتخابات وقت پر ہونگے وقت سے پہلے الیکشن کراؤ کی راگنی گانے والوں کو وقت آنے پر اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہیں ملک کے اندر دھرنے جلسے اور جلوس نکالنے والے ملک وقو م کی کوئی خدمت نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مُدت پوری کر ے گی مخالفین کی سازشیں خود ہی دم توڑ جائیں گی ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…