پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

خواجہ حمید الدین سیالوی پھر تیار،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تیس اہل سنت جماعتوں نے پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کی حمایت اور 24دسمبر کی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ تنظیمات اہل سنت کے عہدیداران و کارکنان 24 دسمبر کوشیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے اور پیر سیال شریف کے ہر فیصلے کی پابندی کریں گی۔ اس بات کا اعلان مختلف سنی جماعتوں کے سربراہوں نے خواجہ حمید الدین سیالوی اور سنی اتحاد کونسل کے

چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلی فونک رابطوں اور ملاقاتوں کے دوران کیا۔ حمایت کا اعلان کرنے والوں میں جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی، جمعیت علماء پاکستان نورانی کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، نظام مصطفے پارٹی کے صدر الحاج محمد حنیف طیب، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، آل پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے چیئرمین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر نعمان عبدالجبار، پاکستان فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن، جماعت الصالحین کے صدر پیر خالد سلطان قادری، ملی قومی تحریک کے سربراہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری، مصطفائی تحریک کے امیر غلام مرتضی سعیدی، سنی علماء بورڈ کے صدر علامہ حامد سرفراز، محافظان ختم نبوت کے امیر علامہ حافظ محمد اعظم نعیمی، مرکزی مجلس چشتیہ کے صدر پیر طارق ولی چشتی، انجمن خدام الاولیاء کے صدر پیر محمد احمد قادری، تحریک فروغ اسلام کے امیر مفتی مشتاق احمد نوری، تنظیم المساجد کے کنوینر صاحبزادہ حسین رضا، محاذ اسلامی کے سربراہ علامہ حافظ یعقوب فریدی، سنی فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چوہدری، سنی یوتھ ونگ کے صدر صاحبزادہ حسن رضا اور دیگر شامل ہیں۔ اہل سنت راہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ راناثناء اللہ کے استعفیٰ کے مطالبے کی تائید کرتے ہیں۔ ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا ملنے تک تحریک جاری رہے گی۔

دریں اثناء سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آج گوجرانوالہ میں لاکھوں عاشقان رسول غداران ختم نبوت کے خلاف جدوجہد کا حلف اٹھائیں گے، تحریک ختم نبوت کو ملک بھر میں پھیلانے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے، اہل سنت کے اتحاد کو توڑنے کی حکومتی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل 4 جنوری کو داتا دربار سے اسمبلی ہال تک ہونے والے تاجدار ختم نبوت مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ تحریک ختم نبوت اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ گوجرانوالہ کے بعد گجرات، ملتان اور لاہور میں ختم نبوت کانفرنس ہو گی۔ خواجہ حمید الدین سیالوی گوجرانوالہ کی کانفرنس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ قادیانی لابی کی ملک و اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…