اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

مشرف بھارت کی مدد کرتے کرتے بہت آگے تک چلے گئے ،تقریر کرتے ہو ئے ایسا اعلان کردیا کہ پورے پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،پاک فوج سے فوری کارروائی کا مطالبہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرانے نجی ٹی وی  کے پروگرام میں  پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ مہربانی کر کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی تقریریں بند کروائے۔ روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق صدر اورآرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کہتے پھر رہے ہیں کہ حافظ سعید میرا رول ماڈل ہے ، لشکر طیبہ میری ڈارلنگ ہے۔ ان کے ایسے بیانات سے بھارت کی مدد ہو رہی ہے ۔بھارت دوسرے ممالکمیں ان کی تقاریر کی ویڈیوز بھیجتا ہیں اور کہتا ہے کہ ذرا سنیں

کہ دنیا بھر میں انتہائی مطلوب حافظ سعید پاکستان کے سابق آرمی چیف کا رول ماڈل ہے۔یہ ان سے خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔روئف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ان کی تقاریر کی بنیاد پر ہمیں دنیا بھر میں دہشتگرد کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ جس سے براہ راست بھارت کی مدد ہو رہی ہے۔ جی ایچ کیو کو چاہئیے کہ وہ جنرل (ر) مشرف کو کہیں کہ آپ کو یہاں سے نکالنے پر ہم پہلے ہی دباؤ میں ہیں لہٰذا آپ مہربانی کریں اور ہمارے لیے مزید مشکلات پیدا نہ کریں۔ پروگرام کے دوران رئوف کلاسراکا مزید کہنا تھا  کہ میرے لیے یہ بہت حیران کن بات ہے کہ حافظ سعید جنرل (ر) پرویز مشرف کے رول ماڈل ہیں۔ وہ لشکر طیبہ جس پر پرویز مشرف نے خود کہا تھا کہ مجھ پر ہونے والے حملے میں لشکر طیبہ شامل تھی،یاد رہے کہ  لشکر طیبہ سمیت باقی تمام جماعتون پر پابندی بھی جنرل (ر) پرویزمشرف نے خود ہی 2002ء میں لگائی ہوئی تھی۔واضح رہے ایک  انٹرویو کے دوران سابق صدر کا کہنا تھا کہ  حافظ سعید پر پابندی عالمی دباؤ سے متاثر ہوکر لگائی گئی تھی۔ مجھے حافظ سعید اور لشکر طیبہ پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی، حافظ سعید کے بارے میں امریکی مطالبہ نظر انداز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کو 2018ء کے الیکشن میں ضرور حصہ لینا چاہیے۔ آئندہ انتخابات میں حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ سے انتخابی اتحاد ہوسکتاہے جماعتہ الدعوہ اور لشکر طیبہ مفاد عامہ کیلئے کام کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…