منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

جوہری کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم پر اعتراضات،پاکستان نے امریکہ کو کھری کھری سنادیں،دھماکہ خیز اعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کے امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، خطے سے القاعدہ کے خاتمے میں پاکستانی کردار کو عالمی برادری نے سراہا ہے ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ، پاکستان کا جوہری کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم مکمل طور پر محفوظ ہے ۔منگل کو اپنے بیان میں ترجمان نے

امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات دہشت رگدی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کے نفی کرتے ہیں ،پاکستان کو ہمسایہ ممالک کی جانب سے دہشت گردی کا سامنا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہمشہ مقامی امن کے عمل کا خواہاں ہے ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول رہا ۔امریکہ کی قومی سلامتی حکمت عملی پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا امن بھارتی عزائم کے باعث خطرے میں ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں بڑھا دی ہیں ، ہمارے پروسی خفیہ ایجنسیوں کی مدد کے ہاتھ پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں ، امن کے خود ساختہ عویدار توسیع پسندانہ عزائم رکھتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری قوت ہے ، پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ، امریکہ نے قومی سلامتی حکمت عملی میں پاکستان پر غیر مصدقہ الزامات لگائے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، پاکستان نے امن اور سلامتی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ، پڑوسیملک دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے ۔ ترجمان نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں ، کنٹرولاینڈکمانڈ سسٹم پر تمام مفروضوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم دنیا کے محفوظ ترین سسٹم میں شمار کیا جاات ہے ۔ بعض ممالک خطے میں اجارہ داری کیلئے دوسرے ممالک کو غیر مستحکم کرنے پر گامزن ہیں ۔ انسداد دہشت گردی آپریشنز کے باعث پاکستان آج زیادہ محفوظ اور مستحکم ہے ، پاکستان نے خطے کے امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،خطے سے القاعدہ کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔ پاکستانی فورسز نے ہمشہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں ، پاکستان کا جوہری نظام کمانڈ اینڈ کنٹرول انتہائی موثر اور محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…