جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

غیر مسلموں کیلئے حلف نامے میں تبدیلی کا بل پیش کردیا گیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں غیر مسلموں کیلئے حلف نامے میں تبدیلی کا بل پیش کردیا گیا۔ہم غیر مسلم ارکان پارلیمنٹ کو ’کلمہ طیبہ‘ پڑھنے کا نہیں بول سکتے۔بل میں کہا گیا کہ حلف نامے میں نظریہ اسلام کی جگہ نظریہ پاکستان کا لفظ شامل کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق آئین کے آرٹیکل 255 میں ترمیم سے متعلق بل پیش کیا۔ترمیمی بل میں مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتوں کے لیے حلف نامے میں ’تسمیہ‘ کی شرط ختم کی جائے۔اعظم سواتی نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر مسلم ارکان پارلیمنٹ کو ’کلمہ طیبہ‘ پڑھنے کا نہیں بول سکتے۔بل میں کہا گیا کہ حلف نامے میں نظریہ اسلام کی جگہ نظریہ پاکستان کا لفظ شامل کیا جائے۔اس موقع پر کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام میں کوئی فرق نہیں۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فرق نہیں لیکن اقلیتوں سے پوچھا جائے۔وزارت قانون کے اراکین نے بل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک حساس معاملہ ہے اس لیے اس وقت اس معاملے کو نہ چھیڑا جائے۔کمیٹی چیئرمین کا بھی کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک معاملہ ہے، اس کو فی الحال موخر کرتے ہیں۔کمیٹی نے حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق ’اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…