پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

امریکہ بھارت کی زبان بول رہاہے،پاکستان نے ایٹمی جنگ کی وارننگ دیدی‎

datetime 18  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکہ اورمغرب کاساتھ دینے پر ہوئی، امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے ، شرپسند ہتھیا ر ڈال کر جیو ے جیوے پاکستان کے نعرے لگا رہے ہیں ،چین اور روس سے مقابلے کیلئے امریکہ خطے میں عدم توازن پیدا کررہا ہے ،جنوبی ایشیا کی سلامتی دباؤ میں ہے۔

پیر کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایالیکن دنیا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے خطرناک عزائم کو شکست دی ی آج شرپسند ہتھیار ڈال رہے ہیں آج جیوے جیوے بلوچستان کے ساتھ جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو مستقل طور پر روایتی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے، امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے ، امریکہ اور بھارت کشمیر پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ بھارت کو افغانستان میں کردار دے دیا گیا، پاکستان کو سنگین دھمکیاں دی گئیں اور بھارت کو پاکستان پر ترجیح دی گئی ،امریکہ سی پیک کی مخالفت بھی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام اولین ترجیح ہونی چاہیے ،امریکہ افغانستان میں شکست کاالزام پاکستان پر لگا رہا ہے،امریکہ پاکستان پر حقانی اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردی امریکہ اورمغرب کاساتھ دینے پرہوئی۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں طالبان مزید مضبوط ہورہے ہیں ، بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کررہا ہے، چین اور روس سے مقابلے کے لیے امریکہ خطے میں عدم توازن پیدا کررہا ہے،جنوبی ایشیا کی سلامتی دباؤ میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…