جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا جو پہلے کسی آرمی چیف نے نہیں کیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسلام آباد ( آن لائن) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا جو پہلے کسی آرمی چیف نے نہیں کیا،پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کل( منگل کو) پورے ایوان پر مشتمل سینیٹ کی ہول کمیٹی کو ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔ پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ علاقائی سلامتی کی صورتحال

اور آر می چیف کے غیر ملکی دوروں پر سینیٹ کی ہول کمیٹی نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے بریفنگ کی درخواست کی تھی اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی طرف سے سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز نے خط جی ایچ کیو کو لکھا تھا جس میں سینیٹ کی ہول کمیٹی کو بریفنگ کی دعوت دی گئی تھی یہ دعوت آرمی چیف نے قبول کرلی اور باہنی مشاورت کے ساتھ ہول۔کمیٹی کو آرمی چیف کی بریفنگ کا شیڈول طے کیا گیا اور اب آرمی چیف جنرل۔قمر جاوید ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ساتھ منگل کی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی ہول کمیٹی میں شرکت کرینگے اجلاس بند کمرے میں ہوگا اور اراکین سینیٹ کے علاوہ۔ایوان میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں دی۔جاے گی اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا جس کے تحت آرمی چیف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز علاقائی سلامتی کی صورتحال اور اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینگے سینیٹ کی ہول کمیٹی تمام اراکین پر مشتمل ہے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کریں گے جبکہ عسکری قیادت اراکین سینیٹ کے سوالات کا جواب بھی دے گی زرا یع نے بتایا کہ جنرل۔قمر جاوید باجوہ خود بھی چاہتے تھے کہ وہ سیکورٹی کی صورتحال اراکین پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیں ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…