اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا نیا سیکرٹری جنرل کون ہو گا؟ تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم عمران خان مشکل میں پھنس گئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین کے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کور گروپ کا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل کیلئے اسد عمر اور نعیم الحق کے نام سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کور گروپ کا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے جس

میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپیدا ہونیوالی صورتحال اور جہانگیر ترین کے استعفیٰ کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل کیلئے دو مضبوط امیدوار جن میں اسد عمر اور نعیم الحق شامل ہیں سامنے آچکے ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کور گروپ کے زیادہ تر ارکان کا جھکائو اسد عمر کی جانب ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسد عمر کوتحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل کے طور پر سامنے لایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…