اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

اسمبلیوں کی تحلیل،ایازصادق کے اعلان پر کھلبلی مچ گئی،لندن میں نوازشریف سے شاہدخاقان عباسی ،شہبازشریف کی ملاقات، بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 14  دسمبر‬‮  2017 |

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ٗ سابق وزیر اعظم کے خلاف نیب ریفرنسز ٗ سینٹ اور عام انتخابات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حسن نواز کے آفس میں ہونے والی

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ٗ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور حسن نواز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس سے قبل ایک صحافی نے میاں نوازشریف سے سوال کیا کہ کوئی اہم فیصلہ متوقع ہے؟ جس پر نوازشریف مسکرادیئے اور جواب دیئے بنا چلے گئے۔ ترکی سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت مدت پوری کریگی جبکہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے تاہم اس حوالے سے اسپیکر سے بات کروں گا اگر تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے مسئلے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پر پاکستان نے او آئی سی اور دنیا کے سامنے واضح موقف پیش کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا کام ہے اس مسئلے کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ٗ اسلامی دنیا نے ایک واضح موقف لیا ہے، امید ہے امریکا ضرور کچھ سوچے گا۔ایک سوال پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لندن میں ایک اجلاس تھا تو نوازشریف سے ملنے بھی آگئے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ خطرات ہمیشہ رہتے ہیں اور جب سے پاکستان بنا ہے جمہوریت کو خطرات ہیں لیکن فکر نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ہی جیتے گی ۔اس دوران خواجہ آصف سے بھی جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی ٗ الیکشن جیت کر ان کی جماعت دوبارہ حکومت بنائے گی۔لیگی اراکین کے استعفوں کے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک اسپیکر کے پاس کوئی استعفیٰ نہیں پہنچا۔ایک سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن مہم اگلے ماہ شروع ہو جائیگی ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر فاٹا پر اختلافات ہیں تو فاٹا کی 70سالہ پرانی تاریخ کو بدل رہے ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اور نج لائن ٹرین کا 22مہینے اسٹے آرڈر رہا تاہم اب منصوبے پر کام ہورہاہے ۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاکہ سترہ جون 2014کو میں نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن بنانے کیلئے درخواست دونگا انہوں نے کہاکہ واقعہ ٹاؤن کا واقعہ بہت افسوسناک تھا تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں لیکن لاشوں کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…